سکیورٹی فورسز نے ایک بارپھر دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں 15 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف سمیت 4 جوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، کہا کہ شہید لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف اور دیگر شہداء نے جان دے کر خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف، نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور سپاہی ہمت خان نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قوم شہداء کی قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔
لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے
محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بارپھر کامیاب آپریشنز کرکے 15 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، 15 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے، خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے اقدامات قابل تعریف ہیں، قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
گھریلو ملازمہ کی پُراسرار موت، تحقیقات شروع
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خوارجی دہشتگردوں سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو محسن نقوی کہا کہ
پڑھیں:
بھارتی فورسز نے ڈوڈہ میں ایک نوجوان کو کالے قانون کے تحت گرفتار کر لیا
ذرائع کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت محمد رفیع شیخ کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع ڈوڈہ میں وادی چناب کے علاقے پھگسو کا رہائشی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع ڈوڈہ میں ایک نوجوان کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت محمد رفیع شیخ کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع ڈوڈہ میں وادی چناب کے علاقے پھگسو کا رہائشی ہے۔ اسے ڈسٹرکٹ جیل ادھم پور منتقل کر دیا گیا ہے۔ قابض حکام نے کہا ہے کہ رفیع بھارت مخالف اور آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس کی گرفتاری ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ہوئی ہے۔تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ محمد رفیع حالیہ برسوں میں مقامی سیاست اور شہری سرگرمیوں میں ایک نمایاں شخصیت کے طور پر ابھرے ہیں۔ عوام میں ان کی مسلسل موجودگی اور احتجاجی مظاہروں میں شرکت سے وہ علاقے کی ایک معروف شخصیت بن گئے ہیں۔