UrduPoint:
2025-04-13@00:30:29 GMT

مہا کمبھ میلہ، دس یاتری گنگا اشنان سے قبل چل بسے

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

مہا کمبھ میلہ، دس یاتری گنگا اشنان سے قبل چل بسے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 فروری 2025ء) بھارت میں جاریمہا کمبھ میلے کے لیے سفر کرنے والے دس یاتری ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں انیس افراد زخمی بھی ہو گئے۔

چھتیس گڑھ سے یاتریوں کا ایک گروہ کار کے ذریعے ریاست اتر پردیش جا رہا تھا کہ پرایاگ راج - مرزاپور ہائی وے پر ایک بس سے کچل دیا۔

اس حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم حکام نے فوری تفیشی عمل شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حکام کو امدادی کام تیز تر کرنے اور زخمیوں کے مناسب علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر بھارتی صدر دروپدی مورمو نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ یہ ایک افسوس ناک حادثہ ہے۔ لاکھوں افراد مہا کمبھ میلے میں شریک

دنیا کا سب سے بڑا اجتماع کہلایا جانے والا مہا کمبھ میلا اس وقت اتر پردیش کے پرایاگ راج میں جاری ہے۔ یہ مقدس ہندو تہوار ہر 12 سال بعد اس شہر میں منعقد ہوتا ہے۔

عقیدت مند گنگا، جمنا اور خیالی دریائے سرسوتی کے سنگم پر مقدس اشنان کرتے ہیں۔

اس میلے میں شرکت کے لیے بھارت بھر سےلوگ بے قرار دہتے ہیں۔ اس کے علاوہ بالخصوص مغربی ممالک کے سیاح بھی اس رنگا رنگ میلے میں شرکت کے لیے بھارت کا رخ کرتے ہیں۔

تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 13 جنوری کو شروع ہونے والے پانچ سو روزہ میلے میں پینتالیس ملین سے زائد لوگ شرکت کر چکے ہیں۔

اسی ہفتے مہا کمبھ میلے سے واپسی کے دوران مدھیہ پردیش میں ایک بس اور ٹرک کے تصادم میں سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

29 جنوری کو اس میلے کے احاطے میں علی الصبح بھگدڑ کے نتیجے میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر اصل ہلاکتوں کی تعداد چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔

دھاروی وید (ع ب، ش ر)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اتر پردیش مہا کمبھ میلے میں ہلاک ہو ہو گئے

پڑھیں:

بیساکھی میلہ ، دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا آغاز

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا آغاز ہوگیا ہے پاکستان نے مذہبی رواداری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے بیساکھی میلے کے لیے ریکارڈ 6,629 ویزے جاری کئے ہیں تفصیلات کے مطابق بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد واہگہ بارڈر پہنچ گئی. پنجاب کے صوبائی وزرا اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے نمائندگان نے یاتریوں کا استقبال کیا، پنجاب حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے پاک رینجرز ، پولیس اور سیکیورٹی نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے بے ساکھی میلے کی سیکیورٹی کی تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں.

(جاری ہے)

یاتریوں کو واہگہ بارڈر سے سخت حفاظتی حصار میں ننکانہ صاحب پہنچایا جائے گا، اسکول کالجز کے طلبہ، اساتذہ نے پاکستان پہنچنے والے یاتریوں کو گلدستے پیش کیے، گرم موسم میں یاتریوں کی اسپغول اور روح افزاح کے ٹھنڈے ٹھنڈے مشروب سے تواضع کی گئی. ایڈیشنل سیکرٹری مزارات سیف اللہ کھوکھر کے مطابق سکھ یاتریوں کو پاکستان میں قیام، لنگر، ٹرانسپورٹ، میڈیکل کی سہولتیں فراہم کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، حکومت پاکستان نے یاتریوں کو خصوصی طور پر 6 ہزار 751 ویزے جاری کیے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی درخواست پرشیڈول سے 3 ہزار 751 زائد ویزے خصوصی طور پر جاری کیے گئے.

جتھہ لیڈر رویندر سنگھ نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اتنی بڑی تعداد میں ویزے جاری کر کے سکھ قوم کے دل جیت لیے جتھہ لیڈر دلجیت سنگھ سرنا نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے دنیا بھر کا سکھ پاکستان آنا چاہتا ہے. بھارتی یاتریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہت عزت اور احترام ملتا ہے ترجمان بورڈ نے کہا کہ امرتسر، ہریانہ، اتر پر دیش، دہلی و دیگر 11 بھارتی ریاستوں سے یاتری پاکستان پہنچے ہیں، معمول سے زیادہ یاتریوں کی آمد کی وجہ سے وفد کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلا گروپ پاکستان آمد کے بعد واہگہ بارڈر سے گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہو گا، یاتریوں کا دوسرا گروپ پاکستان آمد کے بعد واہگہ بارڈر لاہور سے گورو دوارہ دربارصاحب کرتار پور روانہ ہو گا تاریخ میں پہلی مرتبہ 7 ہزار سے زائد یاتری پاکستان آرہے ہیں .


متعلقہ مضامین

  • بھارت اور نیپال میں شدید بارشیں، تقریباﹰ سو افراد ہلاک
  • بھارت اور نیپال میں شدید بارشوں سے 100 افراد ہلاک‘درجنوں زخمی
  • مذہبی سیاحت کیلئے سردار رمیش سنگھ کا بڑا اعلان،رواں سال 50 ہزار سکھ یاتری پاکستان آئیں گے
  • بھارت ،ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے اور درخت گرنے سے 82 افراد ہلاک
  • کنگنا رناوت کو 1 لاکھ روپے کا بجلی کا بل ملنے کی وجہ سامنے آ گئی
  • بیساکھی تقریبات، ریکارڈ 6 ہزار سے زائد سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے 
  • وساکھی میلہ، خالصہ جنم دن؛ ہزاروں سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
  • ریاستی حکومت نے کنگنا رناوت کے زائد بجلی کے بل کا دعویٰ مسترد کر دیا
  • بیساکھی میلہ ، دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا آغاز
  • بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں کی آمد کا آغاز ہوگیا