سندھ حکومت کا پیر سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
سندھ حکومت نے پیر سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ پیر سے غیر رجسٹرڈ گاڑیاں بند کی جائیں گی، شو روم مالکان بھی رجسٹریشن کے بغیر کوئی گاڑی شو روم سے باہر نہ نکالیں ۔اس کے علاوہ سندھ میں فزیکلی اَن فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، ہیوی گاڑیوں، ڈمپر، ٹرک، بسوں اور ٹریلر کے لیے موٹر وہیکل انسپیکشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں 4 مقامات پر موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
میئر کراچی اور گورنر سندھ کا شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان
فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوزمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان کردیا۔
میئر کراچی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میرا اور گورنر کا مقصد شہر کی بہتری ہے، انشااللّٰہ مل کر کام کریں گے۔
مرتضٰی وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ سے ذاتی تعلق ہے، انہیں کراچی کے منصوبوں سے آگاہ کیا ہے، انہوں نے شہر کی تعمیر کیلئے وفاقی حکومت سے فنڈز دلوانے کا کہا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اچھا کام کر رہے ہیں، ان سے تعاون جاری رکھیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی ترقی کرے، میں پہلے ہی فنڈز ریلیز کروانے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھ چکا ہوں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ گورنر سندھ وفاقی حکومت سے فنڈز لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔