محکمہ صحت سندھ نے ایچ ون این ون سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
محکمہ صحت سندھ نے ایچ ون این ون انفلوئنزا کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری کر دی۔
ایڈوائزری کے مطابق کراچی اور صوبے کے مختلف اضلاع میں نگرانی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں عملے کو حفاظتی کٹس (پی پی ایز) کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور تمام اسپتالوں کو ہفتہ وار رپورٹ جمع کرانے کا پابند بنایا جائے،عوام میں آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ وہ ماسک پہننےاورسماجی فاصلہ برقرار رکھنے جیسے حفاظتی تدابیر اپنائیں۔
اس کے علاوہ اسپتالوں کو مشتبہ اور تصدیق شدہ کیسز کی صورت میں فوراً اطلاع دینے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
عوام کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر نہ جائیں اور بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق اہم فیصلے
—فائل فوٹو
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ٹریفک مسائل اور روڈ حادثات پر اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیرِ بلدیات سعید غنی، وزیر ایکسائز مُکیش چاؤلہ، وزیرِ داخلہ ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، آئی جی سندھ، کمشنر اور دیگر اہم عہدیدار شریک ہوئے۔
کراچی سندھ حکومت کابڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے عوام کو پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہی فراہم کی جائے۔