فواد چوہدری کا مارنے کے بعد صلح ہونے کا دعویٰ، شعیب شاہین کا انکار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مارنے کے بعد صلح ہونے کا دعویٰ کر دیا جبکہ شعیب شاہین نے انکار کر دیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے دروازے پر شعیب شاہین کو مکا مار کر گرانے والے فواد چوہدری نے صلح کر لی ہے۔
اڈیالہ جیل سے باہر آنے کے بعد فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انہوں نے بانئ پی ٹی آئی کے کہنے پر شعیب شاہین سے صلح کر لی ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ خود ہی مکا مارا اور خود ہی صلح بھی کر لی؟
جس پر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب مکا میں نے مارا تھا تو صلح بھی میں نے ہی کرنی تھی۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شعیب شاہین نے دعویٰ کیا تھا کہ بانئ پی ٹی آئی نے مجھے بھگوڑا کہا ہے، بانئ پی ٹی آئی سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
فواد چوہدری بھگوڑا ہے: شعیب شاہین
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین نے فواد چوہدری سے صلح کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ہمیں ان ٹاؤٹس سے کوئی صلح نہیں کرنی ہے۔
شعیب شاہین نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہوں نے فواد چوہدری کے حملے کا چار گنا جواب دے دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری بھگوڑا ہے، مجھے تھپڑ مارا اس سے زیادہ اس کو جواب مل گیا ہے، بانئ پی ٹی آئی نے اس جھگڑے کی مذمت کی ہے۔
بیرسٹر شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ فواد جھوٹ بول کر گیا ہے اس سے کوئی صلح نہیں ہوئی، میں فواد چوہدری کے خلاف شکایت پولیس کو نہ ہی پارٹی کو کروں گا، میں فواد چوہدری کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ فواد چوہدری کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، وہ ہماری پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ پلاننگ کرکے آیا تھا اس نے مجھ پر حملہ کیا ہے، میرا ان سے کوئی راضی نامہ نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فواد چوہدری کا شعیب شاہین نے بانئ پی ٹی انہوں نے سے کوئی نے کہا
پڑھیں:
فواد چوہدری کے پی ٹی آئی وکلاء اور موجودہ قیادت پر سنگین الزامات
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے وکلاء اورموجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگا دیئے اور کہا یہ پارٹی پرقبضہ کرناچاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی وکلاء اور موجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگادیئے۔
سابق وزیر نے کہا کہ بانی کے نام پر کوئی ایم این اے اور کوئی سینیٹر بن گیا، پی ٹی آئی وکلا قیادت چاہتی ہے بانی و دیگر کو سزائیں ہوجائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وکلا، قیادت پارٹی پرقبضہ کرناچاہتی ہے، ریس لگی ہے کون بانی سے ملے اورغلط معلومات دے۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ آج پی ٹی آئی کاایک بھی وکیل سپریم کورٹ نہیں آیا، بانی پی ٹی آئی کےحقوق کوتہس نہس کررہےہیں، موجودہ پی ٹی آئی قیادت حکومت سےملی ہوئی ہے۔
مزیدپڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ،آخرکار وہ خبر آہی گئی جس کاسب کوانتظار تھا