عمران خان نے بھگوڑا کہا یا نہیں؟ تھپڑوں اور گالیوں کے بعد صلح
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
راولپنڈی:
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور کے وفاقی وزیر اور پارٹی رہنما کو بھگوڑا کہا یا نہیں؟ دو سینئر رہنماؤں کے درمیان تھپڑوں اور گالیوں کے تبادلے کے بعد بالآخر صلح ہو گئی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ بانی چیئرمین کے حکم پر شعیب شاہین کے ساتھ صلح کرلی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شعیب شاہین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام لے کر ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ فواد چوہدری بھگوڑا ہے۔ اس کے بعد میں نے بانی پی ٹی آئی سے اس بات کی تصدیق کی تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایسا نہیں کہا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے شعیب شاہین کو کہا بانی پی ٹی آئی کا نام لے کر ایسی باتیں نہ کیا کریں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حکم پر ہم دونوں نے صلح کرلی ہے، اب معاملہ ختم ہوگیا۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر شعیب شاہین اور فواد چوہدری کے درمیان لڑائی ہوئی، جس میں فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مارا، جس سے وہ نیچے گر گئے اور انہیں زخم بھی آیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گالیاں بھی بکیں۔ ذرائع کے بعد شعیب شاہین نے عمران خان سے اس بات کی شکایت بھی کی، جسے انہوں نے سن کر ان سنا کردیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی فواد چوہدری شعیب شاہین نے کہا کہ انہوں نے کے بعد
پڑھیں:
جلاؤ گھیراؤ کا الزام، فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع
فواد چوہدری— فائل فوٹولاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔
اے ٹی سی میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 5 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر جج منظر علی گل نے سماعت کی۔
لاہور پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا۔
سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
وکلاء نے فواد چوہدری کی ایک پیشی کے لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری دیگر مقدمات کی پیروی کے لیے سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔
دریں اثناء پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ فواد چوہدری پر کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر فواد چوہدری کے وکیل سے ضمانتوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش مکمل ہے، ملزم کا وکیل ضمانتوں پر دلائل مکمل کرے۔