راولپنڈی:

راولپنڈی : جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مزید 8 گواہان کی شہادت ریکارڈ ہوگئی جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 25 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل پہنچے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت میں شرکت کے لیے نامزد ملزمان شیخ رشید، زرتاج گل و دیگر اڈیالہ جیل پہنچے، پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے، ملزمان کے وکیل فیصل ملک اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے، عدالت کی جانب سے طلب کردہ استغاثہ کے چشم دید گواہان بھی بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔ جیل حکام کی اجازت کے بعد، پراسیکیوٹرر، وکلاء، ملزمان، گواہان اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئے۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید 8 گواہان کی شہادت ریکارڈ کی گئی، مقدمہ میں مجموعی طور پر 25 گواہان کی شہادت ریکارڈ کی جاچکی، آج شہادت ریکارڈ کرانے والوں میں سب انسپکٹر بابر سجاد، عقیل احمد، رجب علی احمد نواز، سب انسپیکٹر عرفان حسین، شمریز محبوب، کانسٹیبل طالب حسین، کانسٹیبل ثمرہ اشفاق بھی شامل تھے۔ مقدمہ میں استغاثہ کے گواہان کی شہادت ریکارڈ کرنے کا آغاز 15 جنوری کو ہوا تھا، گزشتہ آٹھ سماعتوں میں استغاثہ نے 25 گواہان کی شہادت ریکارڈ کرائی۔

پولیس نے مرکزی مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور اشتہار میں عدالت پیش کیے، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور عدالتی اشتہار ملزم مراد سعید، حماد اظہر، راجہ بشارت اور زلفی بخاری کے پیش کیے گئے۔

خاتون پولیس اہلکار نے ملزمہ نادیہ حسین اور فاطمہ احسن سے برآمد موبائل فون عدالت پیش کیے۔

بعد ازاں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ کیس

پڑھیں:

جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود قریشی کو پیش کرنے کا حکم

— فائل فوٹو

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی جس کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔

فواد چوہدری، زرتاج گل، شہر یار آفریدی سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

راولپنڈی: 9 مئی کے مقدمات میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے واقعے اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے 8 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طور پر 25 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود قریشی کو پیش کرنے کا حکم
  • اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے، 390 یہودی مذہبی رہنماؤں کا سخت پیغام
  • جناح ہاؤس حملہ کیس؛ ملزمان فرد جرم کے لیے 6 مارچ کو طلب
  • کنگ شنگ کہنا بند کریں! بابراعظم کی درخواست، ویڈیو وائرل
  • پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی بانی سے ملاقات، سپرٹنیڈنٹ اڈیالہ جیل کو 20 روز میں فیصلے کی ہدایت
  • ریکارڈ ہدف کا تعاقب؛ رضوان اور سلمان نے کون کون سے ریکارڈ بنائے؟
  • ریکارڈ ہدف کا تعاقب؛ بھارتی رضوان، سلمان کو دیکھ کر حیران
  • جی ایچ کیو حملہ کیس:مزید2 گواہوں کے بیان ریکارڈ