’’ویلنٹائن ڈے سے میرا کیا لینا دینا بھائی؟‘‘، سلمان خان کا مزاحیہ کلپ وائرل
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی ایک پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں وہ ویلنٹائن سے متعلق ایک سوال کا انتہائی مزاحیہ اور غیر متوقع جواب دے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں ایک صحافی سلمان خان سے پوچھتا ہے کہ وہ ویلنٹائن ڈے کےلیے کیا خاص منصوبہ بندی کر رہے ہیں؟
سلمان خان نے اس سوال کا انتہائی مزاحیہ اور بے تکلفانہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ویلنٹائن ڈے سے میرا کیا لینا دینا بھائی؟ یا کیا میرا ہی لینا دینا ہے ویلنٹائن ڈے سے؟‘‘ یہ جواب سن کر وہاں موجود سب لوگ ہنس پڑے۔
View this post on InstagramA post shared by being_amer_salmaniac_hyd (@being_amer_salmaniac_hyd)
سلمان خان نے مزید کہا کہ ’’آپ سب کو ویلنٹائن ڈے کی بہت بہت مبارک ہو۔ محفوظ رہیں۔‘‘
سلمان خان کا یہ جواب ان کی معروف مزاحیہ اور بے فکر شخصیت کے عین مطابق ہے۔ برسوں سے، جب بھی ان سے محبت اور تعلقات کے بارے میں پوچھا جاتا ہے، وہ ہمیشہ مزاحیہ جواب دیتے ہیں۔ ان کا یہ سیدھا سادہ اور تفریحی رویہ ان کے مداحوں کو بہت پسند آتا ہے، جس کی وجہ سے ایسی ویڈیوز بار بار وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے، اور مداح سلمان خان کے حسِ مزاح کی تعریف کر رہے ہیں۔ کئی لوگ ان کے الفاظ کو میمز کے طور پر استعمال کر رہے ہیں تاکہ ویلنٹائن ڈے کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کر سکیں۔ کچھ مداحوں نے مذاق میں کہا کہ سلمان خان ویلنٹائن ڈے کے لیے ’’سنگل لوگوں کے سرکاری سفیر‘‘ ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شیر افضل مروت کی پارٹی سے بےدخلی میں میرا کوئی عمل دخل نہیں: سلمان اکرم راجہ
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی پارٹی سے بےدخلی میں میرا کوئی عمل دخل نہیں۔
سپریم کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کو تحریک انصاف سے نکالنے میں میرا کوئی عمل دخل نہیں، یہ پی ٹی آئی کا اندرونی فیصلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے کسی فرد کو نکالنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ مکمل طور پر پارٹی کے بانی کی مرضی اور اختیار پر منحصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے پر بات چیت نہیں کرنا چاہتا کیونکہ یہ فیصلہ عمران خان نے پارٹی میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزی پر پی ٹی آئی سے نکال دیا تھا اور انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا بھی کہا جائے گا۔