سندھ حکومت کا فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز

کراچی: سندھ کی حکومت نے فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت موٹر وہیکل انسپیکشن کے موثر نفاذ پر اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، سیکرٹری پی ٹی اے اوکاش میمن اور دیگرحکام نے شرکت کی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی، جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کیخلاف مقدمات درج کر کے جیل بھیجا جائے گا، وزیر اعلیٰ سندھ نے پہلے ہی ایم وی آئی نظام اور وہیکل رجسٹریشن کے نفاذ کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی حفاظت اور قواعد و ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے ایم وی آئی نظام ایک ماہ کے اندر مکمل طور پر فعال ہونا چاہیے، ہیوی گاڑیوں جن میں ڈمپرز، ٹرک، بسیں اور ٹریلرز شامل ہیں کے لیے موٹر وہیکل انسپیکشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ نفاذ کو آسان بنانے کے لیے کراچی میں 4 مقامات پر ایم وی آئی سینٹرز قائم کیے جائیں گے، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد ڈویژنز میں بھی ایم وی آئی سائٹس قائم کی جائیں گی، ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے، سڑک پر چلنے سے پہلے گاڑیوں کی حفاظت کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: گاڑیوں کے خلاف

پڑھیں:

ڈمپرز پر سندھ حکومت نے5 روز میں ہی فیصلہ بدل دیا

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت کابڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی بہتری کے لئے ڈمپر زکی دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی کے معاملہ پراپنا فیصلہ 5 روز میں ہی بدل دیا ہے،وزیر داخلہ سندھ کی سربراہی میں12 فروری بدھ کو انکے دفتر ہونے والے اجلاس میں میں 8 فروی کو وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر چیف سیکرٹری سندھ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کے برخلاف سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کو دن کے اوقات میں شہر میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ سامنے آیا ہے،وزیر داخلہ سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہےکہ 12 فروری 2025 بدھ کوصوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس ،مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب ،آئی جی سندھ غلام نبی میمن ،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڑھو ،کمشنر کراچی ،،ٹرانسپورٹ اور ایکسائز و ٹیکسیشن کے صوبائی سیکریٹرز سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہزاروں کچرا اٹھانے والی گاڑیوں اور ضروری ہیوی گاڑیوں کو دن کے اوقات میں داخلہ کی اجازت دینا کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا پیر سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان
  • فزیکل ان فٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • سندھ حکومت کا فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز
  • سندھ حکومت کا ان فٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • حکومت سندھ کا فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • غیر قانونی برطانوی سمز کے خلاف کریک ڈاؤن، 44 افراد گرفتار
  • سندھ حکومت نے ہیوی ٹریفک کے نئے اصول وضع کر دیے: ڈمپرز کا وقت رات 10 سے صبح 6 بجے تک محدود
  • ڈمپرز کِس وقت چلیں گے؟ سندھ حکومت کے ہیوی ٹریفک سے متعلق اہم فیصلے
  • ڈمپرز پر سندھ حکومت نے5 روز میں ہی فیصلہ بدل دیا