پاکستان آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام لینے کے لیے تیار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
پاکستان آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام لینے کے لیے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:؛پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کے 26ویں پروگرام کے لیے بات چیت کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے موسمیاتی لچک فنڈ پر مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے، اور اس حوالے سے 24 فروری کو آئی ایم ایف کا نیا وفد پاکستان پہنچے گا۔ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو موسمیاتی لچک فنڈ سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم حاصل ہو سکتی ہے۔
آئی ایم ایف کا یہ وفد پاکستان میں ایک ہفتہ قیام کرے گا۔
یہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا پہلا موسمیاتی پروگرام ہوگا، جس کے تحت قدرتی آفات سے نمٹنے اور معیشت کو موسمیاتی اثرات سے بچانے کے لیے مالی مدد دی جائے گی۔
اس کے علاوہ، پاکستان کے جاری ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کا ایک الگ مشن بھی متوقع ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق، آئی ایم ایف کا دوسرا وفد 4 مارچ کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، جو 4 سے 14 مارچ تک ای ایف ایف پروگرام پر مذاکرات کرے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کے لیے
پڑھیں:
ہم پر ففتھ جنریشن وار مسلط کی گئی: رانا مشہود احمد
رانا مشہود احمد خان—فائل فوٹومسلم لیگ نواز کے رہنما اور چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ ہم پر ففتھ جنریشن وار مسلط کی گئی ہے۔
اپنے ایک بیان میں رانا مشہود نے کہا ہے کہ جس لیول پر ہم پہنچنا چاہتے ہیں ہم اس طرف بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کے وسائل سے مالا مال ہے۔
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا آج بہت اہم دن ہے آج کرسمس بھی ہے۔ پاکستان کے پرچم میں سفید رنگ ہماری اقلیتی برادری کو ظاہر کرتا ہے۔
چیئرمین یوتھ پروگرام نے کہا کہ ہمارے سسٹم پر بہت سوال اٹھائے جاتے ہیں۔
رانا مشہود احمد نے یہ بھی کہا ہے کہ ارشد ندیم جیسے لوگ راتوں رات پیدا نہیں ہوتے۔