حماس نے مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
حماس نے غزہ میں تین اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت چھٹے قیدیوں کے تبادلے میں غزہ کے علاقے خان یونس میں 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔
رپورٹ کے مطابق دہری شہریت رکھنے والے رہا کیے گئے 3 یرغمالیوں میں اسرائیلی-امریکی ساگوئی ڈیکل-چن، اسرائیلی-روسی ساشا تروپانوف اور اسرائیلی-ارجنٹینی یائر ہارن کو خصوصی طور پر تیار کیے ایک اسٹیج پر کھڑا کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ ریڈ کراس کے حوالے کیے جانے سے قبل خطاب کریں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہم اسرائیل کیجانب سے عملی اقدامات اٹھائے جانیکے منتظر ہیں، حماس
حماس کے مرکزی رہنما نے جنگ بندی معاہدے پر اسرائیل کیجانب سے عملدرآمد سے متعلق مثبت اشارے ملنے کا حوالہ دیتے ہوئے؛ قیدیوں کے تبادلے کے نئے دور کے نفاذ کیلئے غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے قائل کرنیوالے عملی اقدامات کے اٹھائے جانیکا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما محمود مرداوی نے عرب چینل العربی کو انٹرویو دیتے ہوئے غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے بارے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی فریق کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے شروع سے ہی کچھ ضمانتیں موجود تھیں جبکہ ہم جس چیز کے خواہاں ہیں وہ دشمن کی جانب سے اپنے عہد و پیمان پر مکمل عملدرآمد ہے۔ محمود مرداوی نے کہا کہ مزاحمت، قابض صیہونیوں کے دعووں کے برعکس، اس معاہدے پر حرف بہ حرف اور اس کی ایک ایک شق کی پابند ہے البتہ اب غاصب صیہونیوں کی جانب سے بھی اس معاہدے پر عملدرآمد کے کچھ مثبت اشارے ملے ہیں تاہم ہم چاہتے ہیں کہ وہ اس معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے قائل کرنیوالے عملی اقدامات اٹھائیں! انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو جبری طور پر بے دخل نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ہمارے عوام غزہ کی پٹی کو ہرگز نہ چھوڑیں گے! انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیلی رژیم کے انسانیت سوز جرائم 15 ماہ تک جاری رہے لیکن اس کے باوجود بھی قابض صیہونی بالآخر مذاکرات کی میز پر آ بیٹھنے پر مجبور ہوئے ہیں!!