پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن گیا ہے:آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن گیا ہے ، جدید زراعت میں صوبہ پنجاب اور یہاں کے کسانوں کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔آرمی چیف اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا ، آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ دیگر وفاقی و صوبائی وزرا اور زرعی شعبے سے متعلق افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مختصر وقت میں پنجاب حکومت کے گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت کاوشوں اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت مختصر وقت میں یہ کامیابیاں حوصلہ افزا اور ترقی کی نوید ہیں، فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ چولستان اور پنجاب میں آج جدید زراعت کے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، آج ان منصوبوں کا آغاز پنجاب کے کسانوں کی ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہے،زراعت کی ترقی کسان کی ترقی اور پاکستان کی خوش حالی کی ضمانت ہے، گرین پاکستان جدید زراعت کے فروغ کا انقلاب ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہداء کے بچوں اور زخمی ہونے والے غازیوں کو زمین کی الاٹمنٹ کے خطوط بھی دیئے۔پنجاب میں زراعت کو ماڈرن اورجدید بنانے کا انقلاب، کسانوں کو تمام زرعی سہولیات ایک چھت تلے فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا،کنڈائی اور شاپو کے علاقوں میں منصوبوں کی افتتاحی تقریب کا انعقادکیا گیا،گرین مال اینڈ سروس کمپنی، سمارٹ ایگری فارم، زرعی تحقیق اور سہولت مرکز کا افتتاح آرمی چیف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کیا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی تقریب میں شریک ہوئے، نیشنل فوڈ سیکیورٹی و تحقیق کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک بھی تقریبات میں شریک ہوئے، پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر زراعت لائیو اینڈ سٹاک سید عاشق حسین کرمانی، وزیر آبپاشی محمد کاظم پیرزادہ کے علاوہ متعلقہ وفاقی اور صوبائی سیکرٹری بھی موجود تھے۔'گرین ایگری مال اینڈ سروسز سروس کمپنی کسانوں کو ان کے گھر کے دروازے پر معیاری بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات رعایتی قیمت پر فراہم کرے گی، کسانوں کو ڈرونز سمیت زرعی مشینری رعایتی کرائے پر دستیاب ہو گی ۔ایک چھت تلے، ایک کمپنی کے ذریعے کسانوں کو زراعت سے متعلق تمام سہولت میسر ہوں گی، پانچ ہزار ایکڑ پر مشتمل جدید زرعی فارم کا بھی آغاز فارم جدید زراعت کی مثال بنے گا، جدید زرعی طریقے اور آبپاشی کا جدید نظام استعمال کیا جائے گا ،پانی کے کم استعمال اور لاگت اور لاگت سے زیادہ پیداوار حاصل ہوگی ۔زرعی تحقیق اور سہولت مرکز میں زراعت کے شعبے سے متعلق تمام اشیاء اور سہولیات دستیاب ہوں گی، زمین کی جانچ سمیت تحقیق سے متعلق لیبارٹری کی تمام خدمات بھی فراہم ہوں گی، یہ ادارہ زرعی تعلیم اور تحقیق کرنے والے ملک بھر کے تمام داروں کے ساتھ رابطے میں ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ابھی تو تیاری چل رہی ہے، سنگل ڈبل لے رہے ہیں، جیسے ہی تاریخ آئے گی تو پاور پلے لیا جائے گا، مراد سعید
سوات ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ ابھی تو تیاری چل رہی ہے، سنگل ڈبل لے رہے ہیں، جیسے ہی پارٹی کی طرف سے تاریخ آئے گی تو پاور پلے لیا جائے گا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فیصلہ کن مرحلے کی تیاری جاری ہے، گزشتہ ایک ہفتے سے تحریک کے فیصلہ کن مرحلے کے لیے مومینٹم بن رہا ہے، کل پنجاب سندھ اور خیبرپختونخواہ میں عمران خان کی رہائی اور رجیم چینج آپریشن کے تین سال مکمل ہونے پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، آپ سب سے گزارش ہے پارٹی تنظیم کی طرف سے جو شیڈول جاری ہوتا ہے اس میں بھرپور شرکت کریں۔ پی ٹی آئی رہنماء نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ صوبائی صدور سے رابطہ کرکے تیاری کے لئے مزید ایونٹس بھی آرگنائزر کریں، اس کے ساتھ تعلیمی اداروں، بازاروں ،ویلیج کونسلز کے جرگوں میں تحریک کے فیصلہ کن مرحلے کے لیے ٹیمیں بنانے سے لے کر قافلوں کی روانگی تک کی تمام چیزیں فائنل کرنے پر کام جاری رکھیں، فرنٹ سے لیڈ کرنے والے نوجوان جو قافلوں کے لیے رستے کلئیر کرتے ہیں وہ خاص طور پر اپنی ٹیموں کو موبالائز کرتے رہیں۔(جاری ہے)
مراد سعید کہتے ہیں کہ گزشتہ تین دن سے عسکری ذرائع ٹی وی پر بریکنگ نیوز کی شکل میں اپنی معصوم خواہش کا اظہار کر رہے ہیں کہ پارٹی چیرمین اور پارٹی نے اس پرامن تحریک کی تیاریوں اور سوشل میڈیا سے سے لاتعلقی کا اظہار کیا، لگے رہو، فرق محسوس ہو رہا ہے؟ بتایا تھا ناں فرق تو محسوس ہوگا، ابھی تو تیاری چل رہی ہے، سنگل ڈبل لے رہے ہیں، جیسے ہی پارٹی کی طرف سے تاریخ آئے گی تو پاور پلے لیا جائے گا، دہشت گرد تو ہم ہیں نہیں پرُامن انداز میں آئین کی بحالی اور لیڈر کی رہائی کی تحریک چلا رہے ہیں لہذا پاور پلے میں ہر وہ آپشن استعمال ہوگا جو پرامن تحریکوں میں استعمال ہوسکتا ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ نے مینڈیٹ چرایا، لیڈر کو ناحق جیل میں رکھا، خونی ملٹری ترمیم کرکے عدلیہ کو یرغمال بنایا، آخری آپشن عوامی احتجاج تھا لیکن سامنے سے گولیاں ماریں، ہماری طاقت عوام ہے، آئین ہمارا ہتھیار بھی ہے اور دفاع بھی ہے، ہم اپنی اس طاقت کے ساتھ لڑیں گے، ہماری جنگ آئین کی بحالی اور عمران خان کی رہائی کے لیے ہے، یہ تیاری جاری رہے گی، آپ سے تفصیلی بات پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کی طرف سے جب لائحہ عمل دیا جائے گا یا کال دی جائے گی اس وقت ہوگی۔