موسمیاتی تبدیلی کے پاکستان پر اثرات ہیں،متعلقہ شعبوں میں اہم امور پر کام جاری رکھیں گے
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کلائمیٹ فنانسنگ ایک اہم جزو ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہپاکستان موسمیاتی چینلجز سے نبرد آزما ہے، عالمی برادری وعدے پورے کرے ۔پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحیی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کی جانب سے پاکستان میں جاری کام کو سراہا اور پائیدار ترقی و موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے 2022کے سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے عالمی حمایت اکٹھا کرنے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے کردار کو سراہا۔انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے ساتھ قریبی تعاون اور شراکت داری میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے مضبوط سیاسی عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کلائمیٹ فنانسنگ ایک اہم جزو ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ ترقی یافتہ ممالک اس سلسلے میں اپنے وعدوں کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ مختلف منصوبوں پر عملدرآمد سمیت موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں اہم امور پر کام جاری رکھے گا۔ شہباز شریف نے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے حصول کے لیے مالیاتی فرق کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کے ذریعے بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی آواز اور نمائندگی بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی، وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور اعلی سرکاری حکام بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

چین کی زیر صدارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس,وزیرخارجہ اسحاق ڈار شرکت کریں گے

چین کی زیرصدارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار شرکت کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس "کثیر جہتی قابل عمل: اصلاحات اور عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنانے" کے حوالے سے منعقد ہو رہا ہے۔ چین نے اجلاس فروری 2025 کے لیے سلامتی کونسل کی اپنی گردشی صدارت میں طلب کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کریں گے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 18 فروری کو نیویارک روانہ ہوں گے۔ اسحاق ڈار دورہ امریکا میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل  کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شریک ہوں گے۔اسحاق ڈاراجلاس میں شریک دیگرممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ان کی اقوام متحدہ کے سینئر حکام کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چین کی زیر صدارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس,وزیرخارجہ اسحاق ڈار شرکت کریں گے
  • موسمیاتی تبدیلی، ترقی یافتہ ممالک فنانسنگ کے وعدے پورے کریں: وزیراعظم
  • امید ہے ترقی یافتہ ممالک کلائمیٹ فنانسنگ کا وعدہ پورا کریں گے، شہباز شریف
  • موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ترقی یافتہ ممالک اپنا وعدہ پورا کریں، وزیراعظم
  • امید ہے ترقی یافتہ ممالک کلائمیٹ فنانسنگ کے سلسلہ میں اپنے وعدے پورے کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر ملاقات میں گفتگو
  • موسمیاتی تبدیلی کے پاکستان پر اثرات؛ ترقی یافتہ ممالک وعدے پورے کریں، وزیراعظم
  • امید ہے ترقی یافتہ ممالک کلائمیٹ فنانسنگ کا وعدہ پورا کریں گے: وزیراعظم
  • پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی وزیراعظم سے ملاقات
  • ریڈیو نشریات کے 100 سال مکمل,آج دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے