لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں برف باری اور رنگ برنگے پھولوں کی بہار، ہارس اینڈ کیٹل شو کے تحت زندہ دلان لاہور کی زندہ دلی عروج پر پہنچ گئی، صوفی میوزک نے غیرملکی مہمانوں کو نہال کر دیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر لاہور کے 9 مقامات پر پھولوں اور آرائش گل کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا،نیزہ بازی اور تیراندازی کے بعد بین الاقوامی ٹیموں نے آرائش گل اور پھولوں کی نمائش کی، ٹیموں کی مہارت دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔ 50 ہزار گملے، لاکھوں پھولوں سے لاہور میں خوشبوؤں اور رنگوں کی برسات دیکھ کر شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نےپھولوں کی نمائش، کھانے کے سٹالز کا افتتاح کیا، اس موقع پر شہریوں نے ان سے ملاقات کی، سینئر وزیر سے سیلفی لینے والوں کی قطاریں لگ گئیں۔ دوسری طرف جانوروں کے مجسموں نے بچوں کے ساتھ بڑوں کو بھی امتحان میں ڈال دیاجو فنکاروں کے فن کی داددیئے بغیر نہ رہ سکے، نمائش میں خواتین، بچوں، نوجوانوں اور فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی، علاقائی موسیقی، ڈھول کی تھاپ پر فنکاروں کے ساتھ شہری بھی جھومتے رہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بھارت نے ہمیشہ آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی، وقار نور

آزاد کشمیر کے سینئر وزیر وقار نور(فائل فوٹو)۔

آزاد کشمیر کے سینئر وزیر وقار نور نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ آزاد جموں کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی کوششں کی، بھارتی فوج سویلین پر فائرنگ کے ساتھ آئی ای ڈیز کا استعمال کر رہی ہے۔ 

انھوں نے ان خیالات کا اظہار چیف سیکریٹری اور آئی جی کے ساتھ مظفر آباد میں پریس بریفنگ کے دوران کیا۔  

سینئر وزیر آزاد کشمیر وقار نور نے مزید کہا کہ 2016 سے اب تک 54 آئی ای ڈیز برآمد ہو چکی ہیں۔ چکوٹھی، نیزہ پیر، رکھ چکڑی اور دیوا سیکٹرز سے آئی ای ڈیز ملیں۔ 

سینئر وزیر آزاد کشمیر نے کہا 4 اور 5 فروری کو بھی راولا کوٹ اور بڑل سیکٹرز سے آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں، آئی ای ڈیز دھماکے میں ایک شہری بھی شہید ہوا۔ 

سینئر وزیر وقار نور نے کہا کہ بھارت پونچھ، باغ، کوٹلی اور راولا کوٹ ایل او سی کے اُس پار سے سویلین کو نشانہ بنا رہا ہے، پاکستان نےایل او سی واقعات سے اقوام متحدہ حکام کو آگاہ کیا ہے۔ 

انھوں نے کہا کل بھارت نے دیوا اور بٹل سیکٹر میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ 

سینئر وزیر آزاد کشمیر نے کہا بھارتی فوج کے کئی یونٹس اور افسر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل عاصم منیر نے مریم نواز کے ہمراہ گرین مال اینڈ سروس کمپنی سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا
  • نارتھ ناظم آباد میں تین روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح، شہر پر لوٹ مار کرنے والے مسلط کردیے گئے، وجیہہ حسن
  • نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں تین روزہ پھولوں کی نمائش کا شاندار آغاز
  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا آرمی چیف کے ہمراہ ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ
  • اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ترکیہ کی خاتون اول ایمنہ اردوان سے مصافحہ کر رہی ہیں
  • بھارت نے ہمیشہ آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی، وقار نور
  • وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترک خاتونِ اوّل سے ملاقات
  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مفت 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کا آغاز کر دیا
  • پھولوں سے مہکتا لاہور