ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ڈویژنل سپرینٹنڈنٹ ریلوے عمران حیات کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے عمران حیات، ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان میں ریلوے کے میگا منصوبہ جات، ریلوے کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران حیات نے ڈپٹی چیئرمین کو بلوچستان میں جاری ریلوے منصوبوں کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور ریلوے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بلوچستان میں ریلوے نیٹ ورک کی توسیع اور بہتری کے لیے جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر سبی سے ہرنائی ریلوے ٹریک کی جلد بحالی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ٹریک کی بحالی سے مقامی آبادی کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ معدنیات اور کوئلے کے ذخائر سے مالامال ہے، جس کی ترسیل میں بہتری سے معیشت کو استحکام ملے گا۔ علاوہ ازیں، ان علاقوں کی اعلیٰ معیار کی سبزیاں، پھل اور دیگر اجناس ملک کے دیگر حصوں تک باآسانی پہنچ سکیں گی، جس سے کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
ڈپٹی چیئرمین نے مزید کہا کہ سی پیک کے اہم منصوبہ جات کا مرکز صوبہ بلوچستان ہے، لہٰذا ان منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہو سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بلوچستان کو کراچی، لاہور، پشاور اور دیگر علاقوں سے ملانے والے ریلوے ٹریکس میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور ملک کا ریلوے نظام جدید اور مؤثر بن سکے۔
ڈپٹی چیئرمین نے ریلوے انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ان میگا منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈپٹی چیئرمین
پڑھیں:
سابق چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پرتگال کے شہر لزبن آمد،پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات،اظہار تعزیت
سابق چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پرتگال کے شہر لزبن آمد،پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات،اظہار تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز
لزبن(سب نیوز )سابق چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پرتگال کے شہر لزبن آمد ،سابق چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات ملاقات میں سلطان علی آلانہ بھی موجود تھے، صادق سنجرانی نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار ، سابق چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مرحوم آغا خان کی انسانیت کے لیے زندگی بھر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے، انسانیت کے لیے مرحوم پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ امید ہے کہ پرنس رحیم الحسینی انسانیت کی خدمت کا اپنے والد کا مشن جاری رکھیں گے۔