ویب ڈیسک: خاتونِ اول، پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں، مسلم لیگ ن  کے بانی نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی این اے 207 پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو تنخواہ نہیں لے رہیں۔

لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے

 گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الاؤنس نہیں لیں گی۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

 سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت بجٹ اجلاس سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت  اسپیکر ہاؤس اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سید نوید قمر، راجہ پرویز اشرف کے علاوہ مختلف پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کو مؤثر اور شفاف انداز میں چلانے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنا تھا۔
اجلاس میں بجٹ اجلاس کے دوران کورم کی دستیابی، ایوان کی کارروائی کے نظم و نسق، اور متوقع بجٹ کے دوران بحث کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے اجلاس کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں، جن کا بغور جائزہ لیا گیا۔
سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ آئندہ بجٹ اجلاس کو پارلیمانی روایات کے مطابق مؤثر، بامقصد اور ہم آہنگ انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔
اس موقع پر سنیئر پارلیمنٹرین اور ممتاز سیاستدان سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے آغاز پر مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر اپنا چئیرمین منتخب کر لیا
  • امتحانی پرچے میں ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال، معاملہ اسمبلی پہنچ گیا
  • بلاول بھٹو زرداری انٹراپارٹی الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
  • انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین منتخب
  • پشاور، میٹرک امتحان میں بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال پر کے پی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس
  • پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب
  • 24 قومی اداروں کی نجکاری، تنخواہ داروں پر ٹیکس کا بوجھ کم کریں گے؛ وزیر خزانہ
  • قومی اسمبلی: فلسطین و سرحدی معاملات، نہروں پر احتجاج کرنے والے خود موجود نہیں، افسوس: سپیکر
  • قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث پیر تک ملتوی
  •  سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت بجٹ اجلاس سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس