دورے کے دوران چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ نے بچوں سے ملاقات کی اور ان کی روزمرہ سرگرمیوں میں گہری دلچسپی لی۔ دونوں نے بچوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا اور ان کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی۔  اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اہلیہ کے ہمراہ یتیم بچوں سے ملنے ایس او ایس ولیج پہنچ گئے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے حیات آباد پشاور میں واقع ایس او ایس ولیج کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں۔ چیف جسٹس پاکستان کی آمد پرانہیں ولیج کی ڈائریکٹر کوکب بتول قریشی نے ادارے کے بارے میں بریفنگ دی۔ دورے کے دوران چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ نے بچوں سے ملاقات کی اور ان کی روزمرہ سرگرمیوں میں گہری دلچسپی لی۔ دونوں نے بچوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا اور ان کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ 

چیف جسٹس پاکستان اور ان کی اہلیہ نے بچوں کو نصیحت کی کہ وہ تعلیم میں بہترین کارکردگی دکھائیں تاکہ نہ صرف اپنی ذات بلکہ معاشرے کے لیے بھی مفید ثابت ہوں۔ چیف جسٹس نے ایس او ایس ولیج کی ڈائریکٹر کی خدمات کو سراہا اور ان کی جانب سے ادارے میں نظم و ضبط، اعلیٰ تعلیمی معیار اور عمدہ دیکھ بھال کو برقرار رکھنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ چیف جسٹس نے بچوں اور ایس او ایس ولیج کی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ جب بھی ضرورت محسوس کریں، ان کے لیے دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ ایس او ایس ولیج پشاور وہ ادارہ ہے جس کی سرپرستی چیف جسٹس پاکستان کے مرحوم والد عمر خان آفریدی  زندگی بھر کرتے رہے۔ 

فلاحی ادارہ ایس او ایس ولیج پشاور نجی عطیات کے ذریعے چلایا جاتا ہے،اس وقت ادارے میں تقریباً 121 بچے مختلف عمروں کے، جن کی عمر 25-26 سال تک ہے، مقیم ہیں۔ یہ ادارہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو رہائش فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، بچوں کو ماسٹرز لیول تک معیاری تعلیم اور تکنیکی مہارتیں فراہم کی جاتی ہیں اور ان کی شادیوں کے انتظامات بھی کیے جاتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چیف جسٹس پاکستان ایس او ایس ولیج ان کی اہلیہ اور ان کی بچوں سے نے بچوں

پڑھیں:

آرمی چیف کا  عمران خان کے کسی بھی خط ملنے سے انکار، وصول ہونے کی صورت میں وزیر اعظم کوبھیجنے کا اعلان

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کاکہنا  ہے کہ  مجھے بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے کسی بھی قسم کا کوئی خط وصول نہیں ہوا ہے، اگر کوئی خط ملا بھی تو وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوادوں گا۔

ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، ملک کے ہرشعبے میں ترقی ہورہی ہے، مزید پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے جہدوجہد جاری ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھے جانے کی خبر میڈیا پر وائیرل ہوئی تھی،  جس کی تصدیق بانی پی ٹی آئی کے  وکیل فیصل چوہدری نے کی تھی۔

فیصل چوہدری نے خط بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھاکہ خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے اور پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس پاکستان کا اہلیہ کے ہمراہ ایس او ایس ولیج پشاور کا دورہ
  • اسلام آباد: جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان جسٹس محمد شفیع صدیقی، چیف جسٹس ہائی کورٹ سندھ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ سے عہدوں کا حلف لے رہے ہیں
  • صدر اور وزیراعظم نے ترک صدر سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرا دیں
  • سپریم کورٹ میں نٸے آنے والے 7 ججز کا بینچ تشکیل
  • ایل او سی پر بھارت کی تخریبی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا، وزیر داخلہ آزاد کشمیر
  • حلف اٹھانے والے سپریم کورٹ کے 7 نئے ججوں کی لارجر بینچ میں شمولیت
  • آرمی چیف کا  عمران خان کے کسی بھی خط ملنے سے انکار، وصول ہونے کی صورت میں وزیر اعظم کوبھیجنے کا اعلان
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کی کاز لسٹ منسوخ
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کی کاز لسٹ منسوخ