فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین آپس میں لڑ پڑے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ فواد چوہدری اور شعیب شاہین کی لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر ہوئی، ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے شعیب شاہین سےکہا تم ٹاؤٹ ہو، جس پر شعیب شاہین نے فواد چوہدری سےکہا اپنےکام سےکام رکھو۔
فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا، شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ آئی۔شعیب شاہین سے جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے جبکہ شعیب شاہین کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل نے اندر بلالیا۔
احمد شہزاد نے کپتان محمد رضوان پر ’الزام‘ لگا دیا
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فواد چوہدری کا اینکر پرسن مبشر لقمان اور سمیع ابراہیم کے ساتھ جھگڑا ہو چکا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شعیب شاہین کو اڈیالہ جیل کے فواد چوہدری
پڑھیں:
جتنے مرضی کیسز کر لیں ہم نے بانی کا ساتھ نہیں چھوڑنا: زرتاج گل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ جتنے مرضی کیسز کر لیں ہم نے بانی کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 سال سے ہم عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی صاحب کی اپنی ہے۔
زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ ہمیں اُمید ہے انصاف ملے گا۔
پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دہشت گرد بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔