مجھے نکالنے کا جواب پارٹی کے پاس بھی نہیں، یہ سب سلمان اکرم کا کیا دھرا ہے: شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے نکالنے کا جواب میری پارٹی کے پاس بھی نہیں اور سلمان اکرم راجہ غلط بیانی کررہے ہیں، یہ سارا کیا دھرا سلمان اکرم اور ان کے ساتھیوں کا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ میں بہت جلد پارٹی میں واپسی کروں گا، یہ لوگ کسی کے کان میں بات ڈال دیتے ہیں اور لوگوں کی قسمت کے فیصلے ہو جاتے ہیں، ایک سال میں تیسری بار مجھے نکلوایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی سے نکالنے سے برا اور کیا ہوسکتا تھا ،جنہوں نے میرے خلاف پروپیگنڈا کیا، اب میں انہیں جواب دوں گا، جنہوں نے ضمیر کا سودا کیا اور اپنا ووٹ بیچا، وہ شوکاز نوٹس ملنے کے باوجود پارٹی میں موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم بااثر لوگوں کی سفارش پر سیکرٹری جنرل بنے ہیں، سلمان اکرم جن لوگوں کی سفارش پر سیکرٹری جنرل بنے، سیکرٹری جنرل انٹراپارٹی میں الیکٹڈ شخص ہی ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزی پر پی ٹی آئی سے نکال دیا تھا اور انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا بھی کہا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم
پڑھیں:
شیر افضل مروت کی بے دخلی: سلمان اکرم راجہ کا بیان
راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی پارٹی سے بے دخلی کا فیصلہ ان کے کسی عمل کا نتیجہ نہیں، بلکہ یہ پارٹی کی داخلی پالیسی کے تحت لیا گیا ہے۔
جمعرات کو سپریم کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے اس معاملے پر مزید تفصیل سے گفتگو کرنے سے گریز کیا، اور کہا کہ پارٹی کے بانی نے اس فیصلے کو پارٹی میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی رکن کو پارٹی سے نکالنے یا رکھنے کا مکمل اختیار پارٹی بانی کے پاس ہے۔
یاد رہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی اور سینیئر رہنماؤں کے خلاف بیانات دینے پر شوکاز نوٹس دیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں پارٹی سے بے دخل کر دیا گیا۔