جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے سعودی عرب میں سپیٔرز آف وکٹری ایکسرسائز 2025 میں اپنے آپ کو منوایا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
سعودی عرب: جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں نے سعودی عرب میں ہونے والی سپیٔرز آف وکٹری ایکسرسائز 2025 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔ ایکسرسائز میں جدید لڑاکا طیاروں کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کی پرفارمنس نے سب کو حیران کن بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فضائیہ کے طیاروں نے اس مشق میں بھرپور حصہ لیا، جس میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے، پائلٹس اور ٹیکنیکل گراؤنڈ عملہ شامل تھے۔ اس دوران پاک فضائیہ کے طیاروں نے ہوم بیس سے سعودی عرب تک نان اسٹاپ پرواز کی اور ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کا مظاہرہ بھی کیا۔
مشق میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فرانس، یونان، قطر، یو اے ای، امریکا اور برطانیہ نے شرکت کی۔
ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے
پڑھیں:
کراچی: جماعت اسلامی کا غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
کراچی:جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے باہر غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل غزہ کا قتلِ عام جاری ہے، صیہونی طاقتیں غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں۔ ڈیڑھ سال کے دوران 60 ہزار سے زائد افراد کو شہید کیا جاچکا ہے، غزہ کا 90 فیصد انفراسٹرکچر بدترین بمباری سے تباہ ہو چکا ہے۔
منعم ظفر نے کہا کہ جنیوا کنونشن کے تحت اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنانا عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، ہماری بہنوں اور بچوں کے پرخچے ہوا میں اڑ رہے ہیں، مسلم حکمران غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری مسلم اُمہ او آئی سی کی جانب دیکھ رہی ہے، فلسطین سے ہمارا ایمانی اور روحانی رشتہ ہے، یہ صرف عرب کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ مسلم دنیا کے ایٹمی ہتھیار کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ایک طرف پوری امت احتجاج کر رہی ہے، مگر مسلم حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔
منعم ظفر خان نے اعلان کیا کہ 13 اپریل کو شارع فیصل پر حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں یکجہتی غزہ مارچ ہوگا، جس میں اہلیان کراچی بھرپور شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مسلم دنیا کے ظالم حکمرانوں کو جھنجھوڑیں گے اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر صیہونی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں، بزرگوں، نوجوانوں اور خواتین کے ساتھ اتوار کو غزہ مارچ میں شریک ہوں۔