بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل کے تحت باہر نہیں آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ کسی ڈیل کے تحت باہر نہیں آئیں گے۔
لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان آئین اور قانون کی سر بلندی کے لیے جیل میں ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی بنی گالا جیسی آفر مسترد کر چکے ہیں، پارٹی میں کوئی لڑائی نہیں ہے، معمولی باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا الائنس خوش آئند ہے، قوم بھی ایسا ہی چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں محض میڈیا کی پیدا کردہ ہیں، تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں،سلمان اکرم راجا
اگر کوئی سوچ رہا ہے کہ ہم کسی پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ایسا نہیں ہے
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی تاکہ ابہام پیدا ہو، میڈیا سے گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کی باتوں کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔لاہور کی اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ملک کی بالادستی چاہتے ہیں، یہ سب ہمارا نصب العین ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بات آگے بڑھتی ہے تو ٹھیک ہے ، اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ ہم کسی پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ایسا نہیں ہے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوگی تو صورت حال واضح ہوگی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسی لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی تاکہ ابہام پیدا ہو، ملاقات کے بعد پتا چلے گا کہ انہوں نے کسی کو مذکرات کا کہا ہے یا نہیں۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ سے ڈیل کی بات میرے علم میں نہیں ہے ، اعظم سواتی اپنے طور پر کہہ رہے ہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی سے اس حوالے سے بات نہیں ہوتی تب تک میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔