اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چودھری اور شعیب شاہین لڑ پڑے، فواد نے تھپڑ جڑ دیا، شعیب گر پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز

راولپنڈی: راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چودھری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین آپس میں لڑ پڑے۔
فواد چودھری اور شعیب شاہین کی لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چودھری نے شعیب شاہین سےکہا تم ٹاؤٹ ہو، جس پر شعیب شاہین نے فواد چودھری سےکہا اپنےکام سےکام رکھو۔
فواد چودھری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا، شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ آئی۔
شعیب شاہین سے جھگڑے کے بعد فواد چودھری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شعیب شاہین

پڑھیں:

فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو مکا مارا تو وہ زمین پر گرگئے تھے، عینی شاہد


سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین کے درمیان جھگڑا کیسے ہوا؟ واقعے کی عینی شاہد نے بتادیا۔

فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان جھگڑے کی عینی شاہد نادیہ خٹک نے بتایا کہ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو مکا مارا تو وہ زمین پر گرگئے تھے، جس سے ان کے ہاتھ پر چوٹ آئی ہے۔

نادیہ خٹک نے کہا کہ شعیب شاہین کی ہڈی نہیں ٹوٹی، زمین پر گرنے سے ہاتھ پر چوٹ آئی۔

فواد چوہدری کا مارنے کے بعد صلح ہونے کا دعویٰ، شعیب شاہین کا انکار

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مارنے کے بعد صلح ہونے کا دعویٰ کر دیا جبکہ شعیب شاہین نے انکار کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ دونوں رہنماؤں کی لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر ہوئی تھی، جس میں فواد چوہدری نے بیرسٹر شعیب شاہین کو تھپڑ مارا تھا۔

دوسری جانب  شعیب شاہین نے فواد چوہدری سے صح کرنے سے انکار کردیا ہے۔

 اڈیالا جیل کے باہر گفتگو میں شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں ان ٹاؤٹس سے کوئی صلح نہیں کرنی ہے، انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہوں نے فواد چوہدری کے حملے کا چار گنا جواب دے دیا تھا۔

جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے تھے، جبکہ
شعیب شاہین کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اندر بلا لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو مکا مارا تو وہ زمین پر گرگئے تھے، عینی شاہد
  • شعیب شاہین کی عمران خان سے فواد چودھری کی جانب تھپڑ مارنے کی شکایت، بانی پی ٹی آئی نے کیا کہا؟
  • فواد چوہدری کا شعیب شاہین کو تھپڑ، ہاتھا پائی اور گالم گلوچ
  • اڈیالہ جیل کے باہر لڑائی، فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ ماردیا 
  • اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑمار دیا
  • فواد چودھری اور شعیب شاہین کی لڑائی اڈیالہ جیل کے باہر، ایک دوسرے پر الزام تراشی کے دوران ہاتھا پائی
  • فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا
  • فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا 
  • اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چوہدری اور شعیب شاہین لڑ پڑے، فواد نے تھپڑ جڑ دیا، شعیب گر پڑے