UrduPoint:
2025-02-15@17:42:34 GMT

چین کی ترقی دنیا کیلئے خطرہ نہیں ہے‘ صدرآصف علی زرداری

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

چین کی ترقی دنیا کیلئے خطرہ نہیں ہے‘ صدرآصف علی زرداری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کی ترقی دنیا کیلئے خطرہ نہیں ہے۔دورہ چین کے موقع پر چینی سرکاری میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران چین کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلی نے بہت متاثر کیا، چین کے ہر شخص کا اپنے شعبے میں بہترین کام، قوم کے اجتماعی فائدے کا باعث بن رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کا عروج ایک مثبت پیشرفت ہے، اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، ہم دہائیوں سے چین کے پڑوسی ہونے کے ناطے جانتے ہیں کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔چینی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ یہ خطے میں استحکام کا ذریعہ ہے، چین کی ترقی دنیا کیلئے مثبت قدم ہے۔علاوہ ازیں صدر زرداری نے پاک چین دوستی،اقتصادی اور سفارتی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چین کی

پڑھیں:

سوشل میڈیا قومی و ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرسکتا ہے، اعجاز الحق

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اعجاز الحق نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا قومی و ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرسکتا ہے، ہم جس دور سے گزر رہے ہیں وہ میڈیا کا دور ہے، میڈیا کے ذریعہ سے ہی قوم کامیاب ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جمعیت طلبہ عربیہ کے تحت منعقدہ دس روزہ بعنوان سوشل میڈیا ٹریننگ کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اعجاز الحق نے مزید کہا کہ زمانہ حاضر میں میڈیا قوموں کے عروج اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے، ہم سوشل میڈیا کے ذریعے سے دینی مدارس کے طلباء کو بیدار کریں گے۔ جمعیت طلبہ عربیہ کی جانب 10 روزہ سوشل میڈیا ٹریننگ کورس کی تقریب کااختتام ہوگیا،سندھ بھر کے اضلاع سے طلبہ کی شرکت ،تقریب سے جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے منتظم اصغر علی سمیجو سابق منتظم صوبہ حافظ حذیفہ احمد خان جمعیت اتحادالعلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالوحید سمیت مولانا آفتاب احمد ملک،جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے جنرل سیکرٹری اسحق احمد منتظم کراچی حافظ سکندر ملک نے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

  • چین کی ترقی دنیا کے لیے خطرہ نہیں:صدر آصف علی زرداری:
  • چین کی ترقی عالمی سطح پر استحکام کی علامت ہے: صدر آصف علی زرداری
  • چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، آصف زرداری
  • سوشل میڈیا قومی و ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرسکتا ہے، اعجاز الحق
  • چین کی ترقی دنیا کیلئے خطرہ نہیں,خطے میں استحکام کا ذریعہ ہے: صدر آصف علی زرداری
  • چین کی ترقی دنیا کیلئے خطرہ نہیں ہے: صدر آصف علی زرداری
  • چین دوسروں کے معاملات میں دخل نہیں دیتا، اس کی ترقی سے دنیا کو خطرہ نہیں : صدر زرداری
  • فلسطینیوں کے انخلاء کا امریکی منصوبہ عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ ہے: طیب ایردوآن
  • مثبت معاشی اشاریے