ویب ڈیسک:پنجاب میں زراعت کو ماڈرن اورجدید بنانے کا انقلاب، کسانوں کو تمام زرعی سہولیات ایک چھت تلے فراہم کرنے کا منصوبہ شروع ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر  اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے ،وزیر اعلیٰ نے سمارٹ ایگری فارم اور ایگری ریسرچ فیسیلٹی سنٹر کا افتتاح  کیا۔

 نیشنل فوڈ سیکیورٹی و تحقیق کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک،پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر زراعت لائیو اینڈ سٹاک سید عاشق حسین کرمانی، وزیر آبپاشی محمد کاظم پیرزادہ کے علاوہ متعلقہ وفاقی اور صوبائی سیکرٹری بھی تقریب میں موجود تھے۔

لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے

  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چولستان اور پنجاب میں جدید زراعت کے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، آج ان منصوبوں کا آغاز پنجاب کے کسانوں کی ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہے، انہوں نے شہداء کے بچوں اور زخمی ہونے والے غازیوں کو زمین کی الاٹمنٹ کے خطوط بھی دیئے ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر باجوہ نے کہا کہ جدید زراعت میں صوبہ پنجاب اور یہاں کے کسانوں کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے، انہوں نے پنجاب حکومت کے گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت کاوشوں اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہا ،آرمی چیف نے کہا کہ فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی،پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن گیا ہے۔

گھریلو ملازمہ کی پُراسرار موت، تحقیقات شروع

 دوسری طرف گرین ایگری مال اینڈ سروسز سروس کمپنی کسانوں کو ان کے گھر کے دروازے پر معیاری بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات رعایتی قیمت پر فراہم کرے گی،کسانوں کو ڈرونز سمیت زرعی مشینری رعایتی کرائے پر دستیاب ہو گی ،ایک چھت تلے، ایک کمپنی کے ذریعے کسانوں کو زراعت سے متعلق تمام سہولت میسر ہوں گی۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب؛ دلکش تصاویر وائرل، راکٹ مین کے چرچے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

افتتاحی تقریب میں بورڈ نے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا اور پہلی بار کسی لیگ میں راکٹ مین کو ہوا میں پرواز کرتے دیکھایا جس نے مداحوں اور شائقین کو حیران کردیا۔

مزید پڑھیں: سرد جنگ؛ ملتان سلطانز کے مالک نے پھر بورڈ پر "سنگین الزامات" لگادیے

راکٹ مین کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب ہورہی ہیں جبکہ آتش بازی کے شاندار مظاہرے اور گلوکاروں کی پرفارمنس نے بھارتی فینز کو بھی چونکا دیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10 کی رنگارنگ تقریب کب شروع ہوگی، شائقین کب اسٹیڈیم جاسکیں گے؟ جانیے

تقریب میں میزبانی کے فرائض نامور پریزنٹر زینب عباس نے انجام دیے، ترانے کے بعد اداکار حمزہ علی عباسی نے اسٹیج پر گفتگو کی جس کے بعد معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور گلوکار علی ظفر نے ینگ اسٹارز کے ساتھ ملکر پی ایس ایل 10 کا انتھم گایا اور سما باندھ دیا۔

پی ایس ایل 10 کی تقریب کے مناظر تصویری جھلکیوں میں:

 

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کانوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان کے 71 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
  • مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب؛ دلکش تصاویر وائرل، راکٹ مین کے چرچے
  • پاکستان سپر لیگ، دسواں میلہ سج گیا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب، فنکاروں کے جلوے، آتش بازی
  • پی ایس ایل 10 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز
  • پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز
  • پاکستان سپر لیگ 10 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا آغاز
  • پی ایس ایل 10 ویں ایڈیشن، آغاز آج راولپنڈی میں رنگا رنگ تقریب سے ہوگا
  • پی ایس ایل سیزن 10 کا آج سے آغاز، افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہوگی