Nawaiwaqt:
2025-02-15@17:48:01 GMT

حکومت کا آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد مکمل

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

حکومت کا آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد مکمل

 آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد مکمل کر لیا گیا۔وفاقی حکومت نےایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لے لیے، وفاقی کابینہ نےوزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کردیا،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ الگ کردیا گیا۔اب ایف بی آر صرف ٹیکس وصولی کے کام کی حد تک محدود رہے گا، ایف بی آر ریونیو بڑھانے کے لیے صرف ٹیکس تجاویز پر عمل درآمد پر توجہ دے گا، ٹیکس پالیسی آفس براہ راست وزیر خزانہ وریونیو کو رپورٹ کرے گا،نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس پالیسی آفس حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا بنانے پر کام کرے گا۔ ٹیکس پالیسی آفس ٹیکس پالیسیوں اور تجاویز کا تجزیہ کرے گا،ڈیٹا ماڈلنگ،ریونیو، اکنامک فار کا سٹنگ کےذریعےٹیکس پالیسیوں،تجاویز کا تجزیہ ہوگا، آئی ایم ایف کو ٹیکس پالیسی سازی،وصولی عمل کوخودمختار رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس پالیسی آفس انکم ،سیلز ٹیکس،ایف ای ڈی سےمتعلق پالیسی رپورٹس وزیرخزانہ کو پیش کرے گا، ٹیکس فراڈکم کرنے کے لیےخامیوں پرقابو پاکر ٹیکس کے نفاذ پر توجہ دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

آئی ایم ایف شرط، ایف بی آر ٹیکس وصولی تک محدود، پالیسی وزارت خزانہ بنائے گی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ نے ٹیکس پالیسی آفس قائم کردیا، ٹیکس پالیسی سازی اور وصولی کو الگ الگ کر دیا گیا۔ اس اقدام سے ایف بی آر صرف ٹیکس وصولی تک محدود رہے گا اور پالیسی سازی وزارت خزانہ کے تحت ہوگی، ٹیکس پالیسی آفس براہ راست وزیر خزانہ و ریونیو کو رپورٹ کرے گا۔ اس اقدام کے بعد ایف بی آر ریونیو بڑھانے کے لیے ٹیکس تجاویز پر عمل درآمد پر توجہ دے گا، ٹیکس پالیسی آفس حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا اور ٹیکس تجاویز کا تجزیہ کرے گا۔ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کی پالیسیاں اب وزیر خزانہ کو رپورٹ ہوں گی، ٹیکس فراڈ روکنے اور خامیوں پر قابو پانے کے لیے نئے اقدامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو ٹیکس پالیسی اور وصولی کو خودمختار رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی بنانے کا اہم اختیار واپس لے لیا
  • آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، ایف بی آر سے اہم اختیارات چھن گئے
  • ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ الگ کر دیا گیا
  • آئی ایم ایف شرط، ایف بی آر ٹیکس وصولی تک محدود، پالیسی وزارت خزانہ بنائے گی
  • آئی ایم ایف کے مطالبے پر ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لے لئے گئے
  • حکومت نے ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی سازی کا اختیار واپس لے لیا
  • آئی ایم ایف کا مطالبہ : ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی بنانے کا اختیار لے لیا گیا
  • آئی ایم ایف کا مطالبہ : ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی بنانے کا اختیار لے لیا گیا
  • آئی ایم ایف کی ہدایات پر عمل، ایف بی آر کی اختیارات میں کمی