چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ایس او ایس ولیج پشاور کا دورہ کیا۔اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں، ایس او ایس ولیج پشاور میں 121 بچے رہائش پذیر ہیں،ادارہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو تعلیم اور تربیت فراہم کر رہا ہے۔چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ نے بچوں کے ساتھ کھانا کھایا، چیف جسٹس نے بچوں کو تعلیم میں محنت کی تلقین کی،ادارے کی ڈائریکٹر محترمہ کوکب بتول قریشی کی کاوشوں کو سراہا، چیف جسٹس نےبچوں اور انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔    

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

26 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے چل بسی

معروف امریکی ٹک ٹاکر بیلی ہچنز کینسر سے دو سال تک جنگ لڑنے کے بعد زندگی کی بازی ہارگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کے شوہر کیڈن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے مرنے کی خبر دیتے ہوئے غمزدہ انداز میں لکھا کہ ’اب ان کی اہلیہ تکلیف میں نہیں ہے۔‘

بیلی ہچنز کے شوہر نے مزید لکھا کہ ’میرے لئے خبر دینا انتہائی تکلیف دہ ہے کہ میری اہلیہ گزشتہ رات دنیا سے رخصت ہوگئی وہ گزشتہ 2  سال سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھی اور اب مزید اذیت سے دوچار نہیں ہوگی۔‘

        View this post on Instagram                      

A post shared by Caden Hutchins (@cadenhutchins)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلی ہچنز 2023 میں بتایا تھا کہ وہ کینسر کے چوتھے اسٹیج پر ہیں جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹاک ٹاکر کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا تھا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Bailey Hutchins (@baileyyhutchins)

 یاد رہے کہ بیلی ہچنزکے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 1.6 لاکھ سے زیادہ فالوورز تھے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اہلیہ کے ہمراہ یتیم بچوں سے ملنے پہنچ گئے
  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا آرمی چیف کے ہمراہ ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ
  • سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز نے حلف اٹھا لیا
  • سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز کی تقریب حلف برداری
  • جاپان کی پاکستان کے آئی ٹی طلبا کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم میں معاونت کی پیش کش
  • 26 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے چل بسی
  • پشاور ہائیکورٹ، چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کے دور میں 23 ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے گئے
  • پاکستان کا قیمتی سرمایہ ضائع کیوں ہو رہا ہے؟
  • پشاور ہائیکورٹ: چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کے دور میں 23 ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے گئے