اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتیاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں عدالت نے سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کردیا۔

دورانِ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، اس حوالے سے منسٹری کو آج خط لکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے کے جیل ٹرائل کے حوالے سے خط لکھوں گا۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں کیسز کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان و دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جناح اسپتال سندھ حکومت کے حوالے کرنے پر جواب طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جناح ہسپتال کو سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا معاملہ ‘عدالت نے درخواست کی سماعت چار ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ۔سندھ ہائیکورٹ میں جناح ہسپتال کو سندھ حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے جناح ہسپتال جناح سندھ یونیورسٹی کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست کی سماعت چار ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی درخواست گزار کاکہنا تھا کہ وفاق نے 25 سال کیلئے پورا جناح ہسپتال ادارہ سندھ حکومت کے حوالے کر دیا، ہم نے وفاق اور سندھ حکومت کے معاہدے کو چیلنج کیا ہے، پورا ادارہ جس میں ہسپتال، یونیورسٹی ملکیت سمیت 25 سال کیلئے سندھ حکومت کو دے دیا گیا، جناح ہسپتال نے ابھی تک جواب جمع نہیں کرایا گیا، قانون کے مطابق وفاق صوبوں کو کسی ادارے کا مخصوص فنکشن دے سکتی ہے پورا ادارہ نہیں دے سکتا،سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ یہ ادارا وفاق کا ہے، ریگولر ملازمین کے حقوق متاثر ہورہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سابق وزیرفرخ حبیب اورحماد اظہرکواشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
  • بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا
  • احتجاج، جلاؤ گھیراؤ کیس؛ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل اشتہاری قرار
  • احتجاج، جلاؤ گھیراؤ کیس؛ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل اشتہاری قرار
  • چیمپئنز ٹرافی ٹور پر کھلاڑیوں کی فیملیز کے حوالے سے بھارتی بورڈ کی نئی پالیسی پر عمل شروع
  • میں نے کبھی پی ٹی آئی کو چھوڑا ہی نہیں، آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، فواد چوہدری
  • پرویز الہٰی کی عدم پیشی، استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر رانا تنویر اور سابق سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی بلوچستان میں زراعت کے حوالے سے تبادلہ خیال کررہے ہیں
  • جناح اسپتال سندھ حکومت کے حوالے کرنے پر جواب طلب