سلمان خان نے ویلنٹائن کے بجائے فیملیٹائن ڈے مناکر تصویر شیئر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کو ‘ہیپی فیملیٹائنز ڈے’ کی مبارکباد دی۔
انہوں نے اپنے خاندان کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، “اگنی ہوترینز، شرمانینز اور خانینیز کو فیملیٹائنز ڈے پر نیک تمنائیں۔” سلمان خان کی جانب سے ‘فیملیٹائنز’ کی اصطلاح کا استعمال ویلنٹائن ڈے کی روایتی محبت کے جشن کے لیے ایک منفرد انداز ہے۔
اس پوسٹ نے مداحوں اور میڈیا کی جانب سے بھرپور توجہ حاصل کی اوربہت سے لوگوں نے سلمان خان کے محبت پھیلانے کے اس اقدام کو سراہا جو رومانوی تعلقات سے بالاتر ہے۔
پیشہ ورانہ محاذ پر، سلمان خان اپنی آنے والی فلم ‘سکندر’ میں نظر آئیں گے جو عیدالفطر پر ریلیز ہوگی۔ اے آر مروگادوس کی ہدایتکاری اور ساجد ناڈیاوالا کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں سلمان کے ساتھ رشمیکا مندانا مرکزی کردار میں ہوں گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور: عدالتوں میں دیر سے آمد، پولیس افسران کو صبح 8 بجے لوکیشن شیئر کرنے کا حکم
لاہور:پولیس افسران، اہل کاروں اور گواہوں کے عدالتوں میں بروقت نہ پہنچنے کی شکایات پر ایس ایس پی آپریشنز نے افسران اور اہل کاروں کو صبح 8 بجے لوکیشن گروپ میں شیئر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال کو عدالتوں میں افسران اور اہل کاروں کے بروقت پیش نہ ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھیں اس پر ایس ایس پی آپریشنز نے حکم دیا ہے کہ صبح 8 بجے عدالت میں تمام گواہان کو بھی پیش کروایا جائے، جس ڈویژن کے گواہان غیر حاضر ہوں گے، ڈویژن کا لیگل انچارج اسی روز شام کو ایس ایس پی کے پاس پیش ہوگا۔
ایس ایس پی آپریشنز نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا ہے کہ کوتاہی ہرگز نہ ہو ورنہ تعمیل نہ ہونے کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔