کراچی سے سردی کی چھٹی، پارہ مزید بڑھنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی سے سردی رخصت ہوگئی۔ آئندہ چند روز میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ آئندہ چند روز میں شہر کا درجہ حرارت کم سے 22 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 18 فروری کو مغرب کی جانب سے سے ایک نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا۔ اس سسٹم کے زیر اثر کراچی میں سردی اور بارش ہو سکتی ہے۔
مجموعی طور پر شہر میں سردی میں کمی اور درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آج ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی
اسلام آباد: آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، اور کہیں بھی بارش کا امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، اسلام آباد میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ بلوچستان کے شمالی حصوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
پنجاب کے کچھ اضلاع جیسے بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، اور رحیم یار خان میں بھی سرد موسم برقرار رہے گا اور دھند کا بھی امکان ہے۔ مری اور گلیات میں سردی کی شدت مزید رہے گی۔
سندھ کے بیشتر علاقے خشک رہیں گے، جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر حصوں میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی شدید سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔