اسلام آباد:

پنجاب میں  کسانوں کو تمام زرعی سہولیات ایک چھت تلے فراہم کرنے کے منصوبے 'گرین مال اینڈ سروس کمپنی، اسمارٹ ایگری فارم، زرعی تحقیق اور سہولت مرکز کا افتتاح کردیا گیا۔

کنڈائی اور شاپو کے علاقوں میں منصوبوں کی افتتاحی تقاریب کا انعقاد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر  شریک ہوئے۔

نیشنل فوڈ سیکیورٹی و تحقیق کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک بھی تقریبات میں شریک ہوئے۔ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر زراعت لائیو اینڈ سٹاک سید عاشق حسین کرمانی، وزیر آبپاشی محمد کاظم پیرزادہ کے علاوہ متعلقہ وفاقی اور صوبائی سیکرٹری بھی موجود تھے۔

'گرین ایگری مال اینڈ سروسز سروس کمپنی' کسانوں کو ان کے گھر کے دروازے پر معیاری بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات رعایتی قیمت پر فراہم کرے گی۔ کسانوں کو ڈرونز سمیت زرعی مشینری رعایتی کرائے پر دستیاب ہو گی۔ ایک چھت تلے، ایک کمپنی کے ذریعے کسانوں کو زراعت سے متعلق تمام سہولت میسر ہوں گی۔

پانچ ہزار ایکڑ پر مشتمل جدید زرعی فارم کا بھی آغاز کردیا گیا، فارم جدید زراعت کی مثال بنے گا جہاں جدید زرعی طریقے اور آبپاشی کا جدید نظام استعمال کیا جائے گا، پانی کے کم استعمال اور لاگت اور لاگت سے زیادہ پیداوار حاصل ہوگی۔

زرعی تحقیق اور سہولت مرکز میں زراعت کے شعبے سے متعلق تمام اشیاء اور سہولیات دستیاب ہوں گی، زمین کی جانچ سمیت تحقیق سے متعلق لیبارٹری کی تمام خدمات بھی فراہم ہوں گی۔ یہ ادارہ زرعی تعلیم اور تحقیق کرنے والے ملک بھر کے تمام داروں کے ساتھ رابطے میں ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوز کا کہنا تھا کہ چولستان اور پنجاب میں آج جدید زراعت کے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، آج ان منصوبوں کا آغاز پنجاب کے کسانوں کی ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہے، انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی کسان کی ترقی اور پاکستان کی خوش حالی کی ضمانت ہے، گرین پاکستان جدید زراعت کے فروغ کا انقلاب ہے، وزیراعلی مریم نواز شریف نے شہداء کے بچوں اور زخمی ہونے والے غازیوں کو زمین کی الاٹمنٹ کے خطوط بھی دیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کسانوں کو

پڑھیں:

گورنر ہاوس لاہور میں اسرائیلی مصنوعات استعمال کرنے پر پابندی عائد

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جب تک گورنر پنجاب ہوں گورنر ہاؤس میں تمام غیر ملکی مشروبات اور منصوعات کے استعمال پر پابندی ہو گی، ایسی تمام اشیاء جس سے اسرائیل اور غیر مسلموں کو مالی فائدہ پہنچے بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں اسرائیلی برینڈ، غیر ملکی مشروبات اور مصنوعات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے، جس نے بلاول بھٹو کو اپنا نوجوان چیئرمین منتخب کیا، جس پر پارٹی اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حیدر علی گیلانی، سینئر رہنما چوہدری منظور اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں کیں۔ گورنر پنجاب نے ایران میں دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت سے مطالبہ ہے کہ دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان دوستی میں خلل ڈالنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جب تک گورنر پنجاب ہوں گورنر ہاؤس میں تمام غیر ملکی مشروبات اور منصوعات کے استعمال پر پابندی ہو گی، ایسی تمام اشیاء جس سے اسرائیل اور غیر مسلموں کو مالی فائدہ پہنچے بائیکاٹ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کیلئے تمام سہولیات ایک جگہ دستیاب ہوں گی، جمیل قریشی
  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریفائنریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا منصوبہ
  • گورنر ہاوس لاہور میں اسرائیلی مصنوعات استعمال کرنے پر پابندی عائد
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سکھ برادری کوبیساکھی کے تہوار پر مبارکباد
  • نون لیگ اور اُس کے پروجیکٹس
  • ایس آئی یو ٹی کا تاریخی اقدام؛ پاکستان کا پہلا بچوں کا جدید ترین طبی مرکز کا افتتاح
  • ایس آئی یو ٹی کا تاریخی اقدام؛ پاکستان کا پہلا بچوں کا جدید ترین طبی مرکز کا افتتاح
  • ڈائر وولف کے بعد قدیم ہاتھیوں کو بھی دوبارہ زندہ کرنے کا منصوبہ شروع
  • آئی جی پنجاب کا پولیس سروسز کے تمام مراکز پر شہریوں کیلئے سہولیات مزید بہتر بنانے کا حکم
  • پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ