بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر 112 کروڑ روپے مالیت کا تحفہ ملا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2015ء میں کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں گرفتار سوکیش چندر شیکھر نے اپنی دوست جیکولین فرنینڈس کو ایک پرائیویٹ جیٹ تحفے میں دیا ہے۔

سوکیش چندر شیکھر نے جیل سے بھیجے گئے ایک رومانوی خط میں اس تحفے کا انکشاف کیا۔ خط میں انہوں نے بتایا کہ یہ گلف اسٹریم جیٹ جیکولین کے لیے ہے جس کا رجسٹریشن نمبر اداکارہ کی تاریخ پیدائش اور مہینے پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ تحفہ اس لیے دیا گیا ہے تاکہ جیکولین اپنے کام کے سلسلے میں دنیا بھر کا بآسانی سفر کرسکیں۔

سوکیش نے خط میں یقین دہانی کرائی کہ اس تحفے سے جیکولین کو کسی قانونی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ یہ جیٹ جرم کی کمائی سے نہیں خریدا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس جیٹ کو اپنے ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کر رہے ہیں اور گفٹ ٹیکس بھی ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ سوکیش چندر شیکھر مالی فراڈ کے الزام میں کئی برس سے جیل میں قید ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

 پیسے بچانے کیلیے خاتون روزانہ ہوائی جہاز پر دفتر آنے جانے لگی

ملائیشیا میں ایک بھارتی نژاد خاتون، ریچل کور، نے اپنی منفرد روزمرہ کی مصروفیات سے دنیا کی توجہ حاصل کی ہے۔ وہ ایئرایشیا میں فنانس آپریشنز کی اسسٹنٹ مینیجر کے طور پر کام کرتی ہیں اور دو بچوں کی ماں ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ریچل روزانہ پینانگ سے کوالالمپور تک ہوائی سفر کرتی ہیں تاکہ اپنے پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں توازن برقرار رکھ سکیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریچل کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی عمر 12 سال اور بیٹی کی عمر 11 سال ہے اور اس عمر میں بچوں کے لیے ماں کی موجودگی بہت اہم ہوتی ہے۔ 2024 سے قبل، وہ کوالالمپور میں دفتر کے قریب ایک گھر کرائے پر لے کر رہتی تھیں اور صرف ہفتے میں ایک بار پینانگ میں اپنے گھر آتی تھیں۔ تاہم اس سے انہیں اپنے بچوں کے ساتھ کم وقت گزارنے کا موقع ملتا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب، ریچل صبح 4 بجے اٹھتی ہیں، 5 بجے گھر سے نکلتی ہیں اور 6:30 بجے کی پرواز سے کوالالمپور پہنچتی ہیں۔ دفتر میں کام مکمل کرنے کے بعد وہ رات 8 بجے تک واپس پینانگ پہنچ جاتی ہیں۔ ریچل کور پینانگ میں اپنے گھر سے سپانگ میں اپنے دفتر تک پہنچنے کے لیے تقریباً 400 کلومیٹر کا فضائی سفر کرتی ہیں۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس ہوائی سفر سے ان کے ماہانہ اخراجات میں بھی کمی آئی ہے۔ پہلے، وہ کرائے اور دیگر اخراجات پر ماہانہ کم از کم 474 ڈالر خرچ کرتی تھیں جبکہ اب ان کے سفری اخراجات کم ہو کر 316 ڈالر ہوگئے ہیں۔

ریچل کا کہنا ہے کہ ہوائی سفر کے دوران وہ موسیقی سنتی ہیں اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتی ہیں جو ان کے لیے ذہنی سکون کا باعث بنتا ہے۔ اگرچہ روزانہ صبح جلدی اٹھنا اور پھر تیار ہونا ایک مشقت والا کام ہے لیکن جب وہ رات کو اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارتی ہیں تو ساری تھکن دور ہو جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی اداکارہ جیکولین کو ویلنٹائن ڈے پر 112 کروڑ مالیت کا جہاز تحفے میں مل گیا
  • صدر اور وزیراعظم نے تحفے میں ملی الیکٹرک گاڑیاں توشہ خانے بھجوادیں
  • صدر اور وزیراعظم نے ترک صدر سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرا دیں
  • راکھی ساونت پاکستانی پولیس اہلکار سے شادی کی خواہش مند
  • شہباز شریف اور آصفہ بھٹو نے تحفے میں ملنے والی اپنی اپنی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرا دی
  • اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے مکہ مکرمہ میں نکاح کرلیا، تصاویر وائرل
  • پاکستان کا قیمتی سرمایہ ضائع کیوں ہو رہا ہے؟
  • روسی جہاز کی اطلاع پر جاپانی بحریہ الرٹ
  •  پیسے بچانے کیلیے خاتون روزانہ ہوائی جہاز پر دفتر آنے جانے لگی