سپر اسٹارز جو بدقسمتی سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر رہیں گے
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے لیکن کئی ٹیمیں اپنے اہم کھلاڑیوں کے بغیر میدان میں اتریں گی۔ مختلف وجوہات، خاص طور پر انجری کے باعث کئی اسٹار کرکٹرز ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔
وہ کرکٹ اسٹارز جو چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ایونٹ سے باہر رہیں گے ان کے نام درج ذیل ہیں۔
پاکستان: صائم ایوب
بھارت: جسپریت بمراہ
آسٹریلیا: پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارکس اسٹوئنس، مچل مارش
جنوبی افریقا: اینرک نوکیا، جیرالڈ کوئیٹزی
افغانستان: ایم غضنفر
انگلینڈ: جیکب بیتھل
نیوزی لینڈ: بین سیئرز
یہ کھلاڑی اپنی ٹیموں کے لیے اہم تھے لیکن چیمپئنز ٹرافی 2025 میں یہ کھلاڑی شائقین کرکٹ کو میدان میں نظر نہیں آئیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
بھارت سے میچ نہیں چیمپئنز ٹرافی جیتنا زیادہ اہم ہے: سلمان علی آغا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ اگر ہم بھارت کے خلاف جیت جاتے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی نہیں جیتتے تو پھر اس میچ کے جیتنے کا کوئی فائدہ نہیں، بھارت سے ہار کر اگر ہم چیمپئنز ٹرافی جیت جاتے ہیں تو زیادہ بڑی بات ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پوڈ کاسٹ میں سلمان بٹ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے دوران ماحول ہمیشہ ہی الگ اور پرجوش ہوتا ہے، کوشش کریں گے یہ میچ جیتیں اور ہم بھی اچھی پرفارمنس دیں۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی کے لیے پُرجوش ہیں، چیمپئنز ٹرافی جیتنا زیادہ اہم ہے، لاہور سے میرا تعلق ہے اور ہم لاہور میں ہی ہم چیمپئنز ٹرافی اٹھائیں تو اس سے اچھا اور کچھ نہیں ہو سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف جیت نے بہت زیادہ اعتماد دیا تھا، پاکستان ٹیم میں صلاحیت موجود ہے، ہم چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی طاقت رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے جو نیا رول دیا ہے اسے انجوائے کر رہا ہوں، نائب کپتان ہونا ایک ذمے داری بھی ہے۔