Jasarat News:
2025-02-15@17:42:25 GMT

الخدمت کے تحت حیا ڈے کی مناسبت سے 5 سیمینار

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ”حیا ڈے” کی مناسبت سے سیمیناز کا انعقاد۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے شعبہ آرفن کیئر کے تحت ”حیا ڈے” کی مناسبت سے شہر میں 5 مختلف سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جن میں رجسٹرڈ بچے، بچیاں اور ان کی مائیں شریک ہوئیں۔ ان سیمینارز میں الخدمت حیدرآباد کے صدر نعیم عباسی، جوائنٹ سیکرٹری مصعب قاضی، الخدمت ویمن ونگ کی صدر فرح ناز، سیما امتیاز اور ممتاز عالم دین پروفیسر ڈاکٹر مجیب اللہ منصوری ے شرکت کی اور موضوع پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے حیا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ ”حیا اسلام کی بنیادی اقدار میں سے ہے اور یہ انسانی زندگی کے ہر پہلو میں خیر و برکت کا سبب بنتی ہے۔” حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب تجھ میں حیا نہ رہے تو جو جی چاہے کر” (صحیح بخاری) اسی طرح سورہ نور میں اللہ تعالیٰ نے مومنین کو نظریں جھکانے اور شرم و حیا اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر مجیب اللہ منصوری نے مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی کتاب پردہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں پردہ محض ایک لباس نہیں بلکہ ایک مکمل نظریہ حیات ہے، جو فرد اور معاشرے دونوں کی اصلاح کا ضامن ہے۔سیمینار میں بچوں نے حیا کے موضوع پر تقاریر کیں اور دیدہ زیب ڈرائینگ کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر بچوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق حیا اور شرم و حجاب کی اہمیت سے روشناس کرایا گیا، تاکہ وہ ایک پاکیزہ اور مہذب معاشرہ تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

گوجرانوالہ ،شب برأت کی مناسبت سے شہری اپنے پیاروں کی قبر پر پھول کی پتیاں ڈال رہاہے

گوجرانوالہ ،شب برأت کی مناسبت سے شہری اپنے پیاروں کی قبر پر پھول کی پتیاں ڈال رہاہے

متعلقہ مضامین

  • الخدمت کے تعاون سے فلسطین، لبنان اور شام کیلیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ
  • حیدرآباد: الخدمت فائونڈیشن کے شعبہ آرفن کیئر کے تحت حیاڈے کی مناسبت سے شہر کے مختلف علاقوں میں منعقد کیے گئے سیمینار کے مناظر
  • ٹنڈوجام،نجی اسکولز کی آن لائن رجسٹریشن کے حوالے سے سیمینار
  • پی ایف یو جے کے زیراہتمام پیکا ایکٹ کے خلاف سیمینار
  • بہاولپور،شب برأت کی مناسبت سے برقی قمقموں سے سجی مسجد کا خوبصورت منظر
  • گوجرانوالہ ،شب برأت کی مناسبت سے شہری اپنے پیاروں کی قبر پر پھول کی پتیاں ڈال رہاہے
  • سرگودھا،شب برأت کی مناسبت سے پھولوں کے اسٹال لگے ہوئے ہیں
  • الخدمت سندھ کی2024ء میں سوا ارب روپے کی فلاحی سرگرمیاں
  • ریڈیو نشریات کے 100 سال مکمل,آج دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے