قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان پر بچگانہ فیصلے کرنے کا الزام عائد کردیا۔

گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس کی ٹیم مقررہ 50 اووز میں 242 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

مہمان نیوزی لینڈ نے 45.

2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، اس میچ میں پاکستانی فیلڈز کی جانب سے ٹام لیتھم کے 3 کیچز ڈراپ کیے گئے۔

میچ کے اختتام پر اپنے یوٹیوب چینل پر احمد شہزاد نے محمد رضوان کی کپتانی پر سوال اٹھایا اور انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے فیصلوں کو بچگانہ قرار دیا۔

انکا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ سمجھ سے باہر تھا کیونکہ کراچی میں پچ رات کے وقت زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے جبکہ بالرز کو گیند پر گرفت میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

احمد زہاد کا کہنا تھا کہ آپ میچوں میں بہت سی غلطیاں کررہے ہیں، کیچز ڈراپ کررہے ہیں اور بالنگ میں جان لگ نہیں رہی تو میچ کیسے جیتیں گے۔

واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور گرین شرٹس کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ

پڑھیں:

چیمپئینز ٹرافی؛ سابق کپتان کی ٹاپ 4 ٹیموں نے مداحوں کو چونکا دیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے اپنی ٹاپ 4 ٹیموں کی پیشگوئی کردی۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں سابق کپتان سرفراز احمد نے پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے فیورٹ قرار دیں۔

سرفراز احمد نے انگلینڈ، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر جبکہ ٹورنامنٹ کی ڈارک ہارس سمجھی جانیوالی افغانستان کی ٹیم کو ٹاپ 4 میں جگہ دی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کیون پیٹرسن نے ٹاپ 4 سے دو بڑی ٹیموں کو نکال دیا

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر مجھ سے کوئی چار سیمی فائنلسٹ چُننے کو کہے گا تو میرے نزدیک پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان کو منتخب کروں گا۔

انکا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں شریک دیگر ٹیمیں بھی پریشان کرسکتی ہیں، انہیں نظر انداز کرنا بیوقوفی ہوگی۔

مزید پڑھیں: دی سمپسن کارٹون کی پاکستان کے "چیمپئینز ٹرافی" جیتنے کی پیشگوئی، حقیقت کیا؟

سرفراز احمد نے اعتراف کیا کہ پاکستان پر اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا دباؤ ہوگا کیونکہ وہ ایونٹ کے دفاعی چیمپئین کے طور پر مداحوں کی توقعات بہت زیادہ ہوں گی۔

سابق کپتان نے افغانستان کو ٹورنامنٹ کی خطرناک سائیڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایونٹ میں اَپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں: ریکارڈ ہدف کا تعاقب؛ بھارتی رضوان، سلمان کو دیکھ کر حیران

واضح رہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمدکو چیمپئینز ٹرافی کا سفیر مقرر کیا ہے۔

چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
 

متعلقہ مضامین

  • احمد شہزاد کی رضوان پر تنقید:سہ ملکی سیریز میں شکست غلط فیصلوں کا نتیجہ قرار
  • احمد شہزاد کی رضوان پر تنقید: بچگانہ فیصلے شکست کی وجہ بنے
  • نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا اہم بیان آگیا۔
  • نیوزی لینڈ نے زبردست بولنگ کی ، کھل کر کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا ، محمد رضوان
  • سہ ملکی سیریز کا فائنل: پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
  • سہ ملکی سیریز کے فائنل:پاکستان کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
  • سہ فریقی سیریز فائنل: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت لیا
  • پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپئینز ٹرافی؛ سابق کپتان کی ٹاپ 4 ٹیموں نے مداحوں کو چونکا دیا