حیدرآباد ،شب برأت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سندھ بھر میں شب برا ٔت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی،حیدر آباد سمیت ٹھٹھہ، ٹنڈو محمد خان ،میر پور خاص ،ٹنڈو الٰہیار ،سانگھڑ ،نواب شاہ ،دادو ،سکھر ،لاڑکانہ ،کھوٹکی اوردیگر علاقوں میں مدنی مراکز فیضان مدینہ سمیت مختلف مقامات پر اجتماعات کا نعقاد کیا گیا ،اجتماعات میں بعد نماز مغرب خصوصی نوافل ودیگر ذکر و اذکاراہتمام کیا گیا جبکہ علمائے کرام اور مبلغین دعوت اسلامی نے شب برأت کی اہمیت وفضیلت پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا کہ شب برأت رحمت، مغفرت اور بخشش کی رات ہے، اس رات اللہ پاک اپنی شان کے لائق آسمان دنیا پر تجلی فرماتا ہے ،یہ رات عبادت، دعا اور توبہ کی رات ہے اور دن میں روزہ رکھنا بھی باعثِ برکت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بنی قلب قبیلے کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے بھی زیادہ گناہگاروں کی بخشش اس رات میں ہوتی ہے، خوش نصیب وہی ہیں جو اس مقدس رات کی قدر کرتے ہیں اور اللہ پاک کا قرب حاصل کرنے کے لیے عبادات میں مشغول رہتے ہیں، یہ رات غفلت میں گزارنے کی نہیں بلکہ توبہ اور نیک اعمال میں آگے بڑھنے کا موقع ہے۔اجتماعات کے اختتام پر وطن عزیز پاکستان، عالم اسلام اور تمام مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک بھر میں شب برات آج عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی
ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، آج شب برأت کی مناسبت سے مساجد اور گھروں میں محافل کا اہتمام کیا جائے گا اور مسلمان رات بھر عبادات و نوافل اداکریں گے۔
آج رات ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام اور مقررین شب برأت کی فضلیت بیان کرینگے جبکہ لوگ اس رات اپنے پیاروں کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کریں گے،شعبان المعظم برکتوں سے بھرا ہوا مہینہ ہے مگر 15ویں رات شب برات کے نام سے منصوب ہے جو خاص اہمیت رکھتی ہے۔یہ رات اللہ رب العزت کی رحمتوں اور مغفرت کا خاص موقع ہے،روایات کے مطابق اس رات اللہ تعالیٰ قبیلہ بنوقلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے زیادہ گناہ گاروں کی بخشش فرماتا ہے، اس رات کائنات کے تمام امور جیسے عروج و زوال، کامیابی و ناکامی اور رزق میں وسعت و تنگی کی فہرست مرتب کی جاتی ہے اور فرشتوں کو ان کے کاموں کی تقسیم کردی جاتی ہے۔شب برات کی رات میں خصوصی عبادات کا سلسلہ آج پوری رات جاری رہے گا، خاص طور پر بعد نماز مغرب6نفل ادا کیے جائیں گے، مسلمان اللہ کے حضور گناہوں کی توبہ، بخشش، ایمان، رزق کی کشادگی اور عالم اسلام بالخصوص پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں کریں گے۔اللہ تعالیٰ سے دعا سے کہ شب برات کی اس رات اللہ ہم سب کے گناہوں کو معاف فرمائیں اور اگلے آنے والوں سالوں میں ترقی ، خوشحال اور رزق میں برکت عطا فرمائیں اور جن لوگوں کے والدین اس دنیا میں نہیں ہیں ان کی مغفرت فرمائیںجو بیمار ہیں ان کو اللہ صحت والی زندگی عطا فرمائیں۔آمین