انسداد دہشتگردی عدالت؛ سلمان اکرم راجا و دیگر پولیس رپورٹ میں قصوروار قرار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت میں 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں سلمان اکرم راجا ، ضمیر جھنڈو اور علی امیتاز وڑائچ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت پولیس نے تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے میں رپورٹ پیش کردی ، جس میں پولیس نے سلمان اکرم راجا سمیت 7 ملزمان کو قصور وار قرار دیا۔
عدالت نے اسلام پورہ تھانہ کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے تھانہ مستی گیٹ اور لاری اڈا کے مقدمات میں بھی تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔
لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے
انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کردی ۔ سماعت کے موقع پر سلمان اکرم راجا سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔
دریں اثنا تھانہ شفیق آباد میں 5 اکتوبر کو پولیس تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں جج منظر علی گل کے روبرو رپورٹ پیش کی، جس میں سلمان اکرم راجا، علی امتیاز وڑائچ، شبیر گجر سمیت دیگر کو قصور وار قرار دیا گیا۔
گھریلو ملازمہ کی پُراسرار موت، تحقیقات شروع
عدالت نے ملزمان سلمان اکرم راجا، شبیر گجر سمیت دیگر کی ضمانتیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا سمیت دیگر
پڑھیں:
اسلام آباد: منشیات فروشوں سے رابطوں پر سابق ایس ایچ او سمیت 15 پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف
اسلام آباد:آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے سابق ایس ایچ او تھانہ کھنّہ سمیت 15 پولیس اہل کاروں کو ملازمتوں سے برطرف کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق برطرف ہوئے پولیس والوں میں سابق ایس ایچ او تھانہ کھنہ قاسم ضیاء سب انسپکٹر طلعت شامل ہیں، دیگر برطرف پولیس اہل کاروں میں کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق 15 پولیس اہل کاروں کو منشیات فروشوں سے روابط کی وجہ سے برطرف کیا گیا۔