اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کردی۔

نجکاری کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے امریکا کے روٹس کھولنے کیلئے سکیورٹی آڈٹ اور امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کیلئے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جولائی سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں۔

آئی ایم ایف کے مطالبے پر وزیراعظم شہبازشریف نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے وزارت خزانہ، وزارت نجکاری اور پی آئی اے حکام کو ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ اس سے قبل پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اب نجکاری کے عمل کا دورانیہ کم کر دیا گیا ہے اور وزیراعظم کی جانب سے آئندہ 4 ماہ میں ہدف مکمل کرنے کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اے کی نجکاری پی آئی اے کرنے کی

پڑھیں:

ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

ویب ڈیسک:ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں سلامی بھی دی گئی، دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی پیش کیے گئے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان خصوصی کو وفاقی کابینہ کے اراکین سے فرداً فرداً ملاقات بھی کروائی۔

گزشتہ روز رات دیر گئے ترک صدر خاتون اول اور سرمایہ کاروں اور تاجر رہنماؤں کے ہمراہ نور خان ائیر بیس پہنچے تھے جہاں صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کامطالبہ: وزیراعظم کی پی آئی اے نجکاری جون تک کرنے کی ہدایت
  • وزیراعظم کی آئی ایم ایف کے مطالبے پرپی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پی آئی اے کی نجکاری جون تک مکمل کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم شہبازشریف کی پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت
  • آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کیلئے صدر اردوان کے تحائف
  • پاکستان اور ترکیہ 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
  • صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد ،شہباز شریف نے استقبال کیا
  • ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے
  • ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا