ماتلی (نمائندہ جسارت)آنے والے دن ماہ رمضان المبارک کے قیمتی ہیں اسکی تیاری کرنی ہے تاکہ ہم نیکی کو عام کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی بدین ضلع کے جنرل سیکرٹری عبد الکریم بلیدی نے جماعت اسلامی ماتلی کے استقبالیہ رمضان کے تحت مسجد بلال ماتلی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا اللہ کے رسول نے رمضان سے پہلے اپنے صحابہ کو استقبال رمضان کی تقلید فرمائی ہے جماعت اسلامی شہر شہر گاؤں گاؤں لوگوں کو رمضان المبارک کی اہمیت اور فضیلت سے آگاہ کررہی ہے۔ہم رمضان سے بھرپور فائدہ اْٹھانے کی تیاری کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

رمضان المبارک؛ لاہور میں 10 ماڈل بازار قائم کیے جائیں گے

لاہور میں رمضان بازاروں کا اہتمام کیا جائے گا اور شہر بھر میں 10 ماڈل بازار قائم کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت رمضان بازاروں کے انتظامات پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق رمضان المبارک میں لاہور میں 10 ماڈل بازار قائم کیے جائیں گے۔ ہرتحصیل میں ایک ماڈل بازار ہوگا جس میں 10 دکانیں ہوں گی۔ ان میں 7 دکانیں پھل، سبزیوں، دالوں، مصالحوں اور دیگر اشیا جبکہ 3 دکانیں گوشت کے لیے مختص ہوں گی۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کمیٹی کے نرخ نامے کے تحت معیاری اشیا شہریوں کو فراہم کریں گے۔ رمضان بازار کے دکانداروں کو اشیا تھوک نرخوں پر فراہم کی جائیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق رمضان بازار میں خواتین، بزرگ شہریوں اور عام صارفین کے لیے الگ الگ کاؤنٹرز ہوں گے۔ تمام اشیاء عمدہ معیار کی ہوں گی۔ صفائی ستھرائی اور پارکنگ کے مناسب انتظامات ہوں گے۔ انہوں نے 24 فروری تک تمام انتظامات مکمل کرنے اور رمضان سے قبل رمضان بازار شروع کرنے کی ہدایت بھی دی۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک میں چینی 130 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ
  • رمضان المبارک؛ لاہور میں 10 ماڈل بازار قائم کیے جائیں گے
  • بیشترممالک رمضان کا چاند 28فروری کو دیکھیں گے
  • رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا
  • رمضان المبارک  کا  پہلا روزہ کب ہوگا ؟اہم پیشگوئی
  • رمضان المبارک سے قبل منافع خور مافیا سرگرم ہوگئی
  • رمضان المبارک سے قبل گھی اور تیل سے متعلق بڑا مسئلہ حل ہو گیا
  • رمضان المبارک کی آمد سے قبل گھی اور تیل سے متعلق بڑا مسئلہ حل
  • گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ