محکمہ موسمیات نے بارش کی خوش خبری سنادی،کب اور کہاں ہوگی؟ جانیئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے بارش کی خوش خبری سنادی،کب اور کہاں ہوگی؟ جانیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی خوش خبری سنا دی گئی، بادل کہاں اور کب برسیں گے، ماہرین نے اس سلسلے میں پیش گوئی کی ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں فی الوقت موسم خشک اور نسبتاً سرد ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم 18 فروری منگل کو پاکستان میں داخل ہوگا اور 19 فروری بدھ کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کے امکانات ہیں۔
آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
دوسری جانب کراچی کا پارہ گزشتہ روزکے مقابلے میں بڑھ گیا۔ گزشتہ روز بھی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
چیمپنئز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی کل لاہور میں ہوگی
لاہور:چیمپنئز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو سولہویں صدی کے تاریخی قلعہ لاہور میں ہوگی۔
افتتاحی تقریب میں غیر ملکی شخصیات، سابق کرکٹرز اور ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کے علاوہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
اس موقع پر رنگارنگ تفریحی پروگرام پیش کیا جائے گا جس کے بعد معرو ف گلوکار عاطف اسلم چیمپنئز ٹرافی کا آفیشل سونگ پیش کریں گے۔ قلعہ لاہور میں افتتاحی تقریب کے ساتھ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔
پاکستان دنیائے کرکٹ کے اس بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہاہے جس میں دنیا کی آٹھ بہترین ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔