Nawaiwaqt:
2025-02-15@17:40:13 GMT

لاہور میں بادلوں کے ڈیرے،مختلف علاقوں میں بونداباندی

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

لاہور میں بادلوں کے ڈیرے،مختلف علاقوں میں بونداباندی

 لاہور میں بادلوں کے ڈیرے،مختلف علاقوں میں بونداباندی ہوئی۔شہر لاہور میں بادلوں کے ڈیرے ،موسم خوشگوار ہو گیا ،شہر کے مختلف علاقوں ہلکی ہلکی رم جھم ،ہلکی ہلکی رم جھم نے پھر سردی کی یاد تازہ کر دی ،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں وقفے وقفے بارش کا امکان ہے۔اقبال ٹاون ،مسلم ٹاون ،وحدت روڈ ،گلشن روای میں بوندباندی جاری ہے،شہر لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو،مال روڈ، انارکلی، سمن آباد، چوک یتیم خانہ، اقبال ٹاؤن، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ اور چونگی امر سدھو میں بادل برس پڑے۔    مختلف شہروں میں ہلکی بارش نےجاتی سردی کوبریک لگادی، بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے،شمال مغربی بلوچستا ن میں ہلکی بارش اورہلکی برفباری متوقع ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ،لہہ میں پارہ منفی10، سکردو ، کالام میں منفی5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا ،گوپس، استورمیں درجہ حرارت منفی4، راولاکوٹ ، پا ر ا چنار اور بگروٹ میں منفی3ڈگری ریکارڈکیا گیا۔    

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پختونخوا میں موسم سرد اور خشک؛ درجہ حرارت منفی 3 ڈگری تک ریکارڈ

پشاور:

خیبر پختونخوا میں موسم سرد اور خشک ہے جب کہ  درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ چترال ،دیر سوات میں موسم جزوی ابر آلود رہنے  کی توقع ہے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں درجہ حرارت گزشتہ روز  6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا ، مالم جبہ اور کالام منفی 2 ، چترال دروش میں صفر رہا۔

چترال لوئر کا درجہ حرارت 2، دیر 4، ڈی آئی خان کا 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: الخدمت فائونڈیشن کے شعبہ آرفن کیئر کے تحت حیاڈے کی مناسبت سے شہر کے مختلف علاقوں میں منعقد کیے گئے سیمینار کے مناظر
  • محکمہ موسمیات نے بارش کی خوش خبری سنادی؛ کب اور کہاں ہوگی،جانیے!
  • بلوچستان: شمال اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بارش
  • کراچی میں موسم گرم ہونے لگا
  • آج بروز جمعۃ المبارک14فروری پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال جانیں
  • پختونخوا میں موسم سرد اور خشک؛ درجہ حرارت منفی 3 ڈگری تک ریکارڈ
  • آج ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی
  • آج بروز جمعرات13فروری2025 موسم کی صورتحال جانیں
  • لاہور: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں دو اشتہاریوں سمیت چار ملزمان گرفتار