چین دوسروں کے معاملات میں دخل نہیں دیتا، اس کی ترقی سے دنیا کو خطرہ نہیں : صدر زرداری
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
چین دوسروں کے معاملات میں دخل نہیں دیتا، اس کی ترقی سے دنیا کو خطرہ نہیں : صدر زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کی ترقی دنیا کے لیے مثبت قدم ہے، ہم دہائیوں سے چین کے پڑوسی ہونے کے ناطے جانتے ہیں کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔
تفصیلات کے مطابق دورہ چین کے موقع پر چینی سرکاری میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران چین کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلی نے انہیں بہت متاثر کیا ۔
صدر زرداری نے کہا کہ چین کے ہر شخص کا اپنے شعبے میں بہترین کام، قوم کے اجتماعی فائدے کا باعث بن رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کا عروج ایک مثبت پیشرفت ہے، اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، ہم دہائیوں سے چین کے پڑوسی ہونے کے ناطے جانتے ہیں کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔
چینی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ یہ خطے میں استحکام کا ذریعہ ہے۔
اس کے علاوہ صدر زرداری نے پاک چین دوستی،اقتصادی اور سفارتی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: معاملات میں کہ چین چین کے
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری کی شاہرگ دھماکے کی مذمت، دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے، جس پر صدر مملکت نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
صدر آصف علی زرداری نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور حکام سے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔