امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے متعلق تنقیدی آرا رکھنے والے بھارتی نژاد اسکالر ایس پال کپور کو جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے اپنا معاون وزیر خارجہ بنانے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ان کی نامزدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی واشنگٹن کے دورے پر ہیں، اس پس منظر میں ایس پال کپور کی تقرری امریکا کی جنوبی ایشیا کے حوالے سے پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ کرتی ہے اور پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی میں ممکنہ طور پر سختی نظر آسکتی ہے

جنوبی ایشیائی امور پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کے مطابق انتظامیہ میں پہلے سے موجود دیگر افراد کی طرح ایس پال کپور بھی امریکا اور بھارت کی شراکت داری کے مضبوط حامی اور پاکستان کے سخت ناقد ہیں۔

اگر سینیٹ کی جانب سے ان کی نامزدگی کی توثیق ہو جاتی ہے تو ایس پال کپور ڈونلڈ لو کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے، اس وقت ایرک میئر  بطور نگران جنوبی اور وسطی ایشیا سینئر عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ کئی بھارتی نژاد شہریوں کو اہم عہدوں پر تعینات کرچکے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرنے کا اعلان

واشنگٹن:

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف عالمی اور دوطرفہ مسائل پر بات چیت کی۔

ملاقات میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرے گا، کیونکہ امریکہ کے پاس یہ وسائل کافی مقدار میں موجود ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد کہا کہ انہیں بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی اور گزشتہ دور صدارت میں مودی کے ساتھ تعلقات انتہائی مضبوط رہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بھارت امریکہ کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ملاقات کے دوران مودی پرچیاں دیکھ کر بیان پڑھتے نظر آئے، جس پر امریکی میڈیا نے توجہ دی۔ مودی نے اس موقع پر کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہیں دوبارہ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کے کام کو سراہا اور کہا کہ مودی بھارت میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور وہ ایک بڑے رہنما ہیں۔

مودی نے اس موقع پر ٹرمپ سے ایک اہم بات سیکھنے کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ قومی مفاد کو ہمیشہ اولین ترجیح دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی ،45گودام مالکان کو نوٹس
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی شراکت دار ممالک پر باہمی ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کو اربوں ڈالر کا فوجی سامان دینے کا اعلان
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ نے بھارتی نژاد پال کپور کو نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا نامزد کر دیا
  • پاکستان مخالفت بھارتی نژادپال کپور،ڈونلڈلوکی جگہ  ٹرمپ کے نئے معاون وزیرخارجہ مقرر
  • مودی واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
  • صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فارن سروس میں اصلاحات کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا
  • بھارتی وزیراعظم آج ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے