لاہور:

 

محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی خوش خبری سنا دی گئی، بادل کہاں اور کب برسیں گے، ماہرین نے اس سلسلے میں پیش گوئی کی ہے۔  

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں فی الوقت موسم خشک  اور نسبتاً سرد ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں موسم گرم ہونے لگا

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم 18 فروری  منگل کو پاکستان میں داخل ہوگا اور 19 فروری بدھ کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کے امکانات ہیں۔

آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

 

کراچی کا موسم دوسری جانب کراچی کا پارہ گزشتہ روزکے مقابلے میں بڑھ گیا۔ گزشتہ روز بھی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.

2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا جب کہ آج اور کل (ہفتہ ، اتوار) شہر میں دھند چھانے کی وجہ سے حدنگاہ  متاثر ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے تھے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شہرِ قائد: سردی کی شدت میں  کمی

شہرِ قائد میں سردی کی شدت کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن اور رات کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ جاری ہے. آج رات درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ریکارڈ کیا گیا. آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے.دن کے اوقات میں ہوا کی رفتار 30 تا 35 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوجائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات نے بارش کی خوش خبری سنادی،کب اور کہاں ہوگی؟ جانیئے
  • ملک میں بارش برسانے والا سسٹم 18 فروری کو داخل ہوگا۔
  • بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
  • شہرِ قائد: سردی کی شدت میں  کمی
  • بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا؟
  • پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل چھا گئے؛ بارش ہوگی یا نہیں،  جانیے!
  • پختونخوا میں موسم سرد اور خشک؛ درجہ حرارت منفی 3 ڈگری تک ریکارڈ
  • آج بروز جمعرات13فروری2025 موسم کی صورتحال جانیں
  • کراچی :موسم میں خنکی رہنے کا امکان