اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) دنیا کے 25ممالک میں جولائی تا دسمبر2024 چھ ماہ میں 30ملین ڈالر مالیت کے پاکستانی کینو کھائے گئے.

سب سے زیادہ کینو افغانستان نے درآ مد کئے ۔متحدہ عرب اما رات دوسرے اوراندو نیشیا تیسرے نمبر پر رہا یہ انکشاف گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزارت تجارت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کیا گیا۔

ثمینہ خالد گھرکی کے سوال پر وزیر تجارت جام کمال خان نے تحر یری جواب میں بتایا کہ پاکستان اپنے اعلی کوالٹی کے ترشاوہ پھلوں بالخصوص کینو کیلئے معروف ہے،یہ ملک کی سر فہرست زرعی برآ مدات میں سے ہے.

کینو نے بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی پوزیشن مضبوط کی،مالی سال2024-25میں جولائی سے دسمبر تک 25ممالک کو 105690میٹرک ٹن کینو برآ مد کیا گیا جس کی مالیت 30 اعشاریہ نو ملین ڈالر بنتی ہے

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

12 ممالک سے 131 پاکستانی ڈی پورٹ

— فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات میں خودکشی کی کوشش کرنے والے ملزم سمیت 12 ممالک سے 131 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

ان پاکستانیوں کو گزشتہ 37 گھنٹوں کے دوران ڈی پورٹ کیا گیا جن میں سے 16 افراد کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 6 کو قلات، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاڑکانہ اور راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔ 

امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ، منشیات کیسز، پاسپورٹ گم کرنے اور سزا پوری ہونے، کام سے مفرور 74 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔

اسٹوڈنٹ ویزا کے7 افراد سمیت 86 مسافر آف لوڈ

کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے گزشتہ 48گھنٹے کے...

امارات میں خودکشی کی کوشش، بلیک لسٹ، منشیات کیس، غیر قانونی داخلے اور قیام پر غیر قانونی امور اور چوری میں ملوث پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں قبرص، عمان، کمبوڈیا، عراق، بحرین، آزربائیجان، میکسیکو سے بھی پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چھ ماہ میں 31 ملین ڈالر کے کینو ایکسپورٹ، سب سے زیادہ افغانستان کو بھیجے گئے
  • دنیا کے 10 غریب ترین ممالک کی فہرست جاری
  • 12 ممالک سے 131 پاکستانی ڈی پورٹ
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی
  • ترک صدر کا دورہ پاکستان، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو
  •  پاکستانی عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا :رجب طیب اردوان
  • پاکستان اور ترکیہ کے مابین 24 معاہدوں ، ایم او یوز پر دستخط، مزید تعاون پراتفاق
  • پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 21 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط
  • امریکی محکمہ خارجہ کے ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا سے 400 ملین ڈالر مالیت کے معاہدے کا انکشاف