بارہمولہ، انتظامیہ نے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
مودی حکومت نے اگست 2019ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوں کے گھروں، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطگی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے ضلع بارہمولہ میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے ضلع کے ایک رہائشی کا مکان، پولٹری فارم اور دو کنال اراضی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت ضبط کر لیے ہیں۔ مودی حکومت نے اگست 2019ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوں کے گھروں، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطگی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جس کا مقصد انہیں اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانا اور ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅں کو دے کر علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں: