اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے تحفے میں دی گئی قیمتی الیکٹرک گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے توشہ خانہ کے حوالے سے شفاف قانون سازی کی اور نہایت قیمتی تحائف کو وزیراعظم ہاؤس میں عوامی نمائش کے لیے رکھوا کر ایک روشن مثال قائم کی۔

انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ذاتی حیثیت میں ملنے والے کروڑوں روپے کے تحائف بھی توشہ خانہ میں جمع کرائے، جو ان کی ایمانداری اور شفاف طرزِ حکومت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے اس اقدام کو شفافیت اور قومی اثاثوں کے تحفظ کی جانب ایک تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: توشہ خانہ

پڑھیں:

ترک صدر کا آصف زرداری اور شہباز شریف کو گاڑی کا تحفہ

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک کار کا تحفہ دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک الیکٹرک کار خود ڈرائیو کی اور ترک صدر اُن کے برابر والی نشست پر بیٹھے۔

ترک صدر نے صدر مملکت کو بھی گاڑی کا تحفہ دیا، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے گاڑی ڈرائیو کی اور رجب طیب اردوان آصفہ بھٹو کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے جبکہ صدر آصف علی زرداری پیچھے والی نشست پر موجود تھے۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک کار کا تحفہ دینے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان آنے سے قبل اپنے دورہ ملائیشیا کے دوران ملائیشیا کے صدر کو بھی ترک ساختہ الیکٹرک کار کا تحفہ دیا تھا۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے ترک صدر کو ساتھ بٹھا کر گاڑی ڈرائیو کی تھی اور اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو بھی وائرل ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • صدر ‘وزیراعظم نے ترک صدر سے تحفہ میں ملی گاڑیاں توشہ خانہ جمع کرا دیں
  • وزیراعظم نے صدر اردوان سےتحفے میں ملی الیکٹرک کار توشہ خانہ میں جمع کروا دی
  • صدر اور وزیراعظم نے تحفے میں ملی الیکٹرک گاڑیاں توشہ خانے بھجوادیں
  • ترک صدر سے ملنے والی2 الیکٹرک گاڑیوں کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع
  • صدر اور وزیراعظم نے ترک صدر سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرا دیں
  • شہباز شریف اور آصفہ بھٹو نے تحفے میں ملنے والی اپنی اپنی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرا دی
  • ترک صدر کا آصف زرداری اور شہباز شریف کو گاڑی کا تحفہ
  • ترک صدر کا صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو شاندار تحفہ
  • آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کیلئے صدر اردوان کے تحائف