وزیراعظم کا ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
وزیراعظم کا ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کا خیر مقدم کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی مختار ڈیوپ نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں آئی ایف سی کے جاری اور ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا خیر مقدم کیا جب کہ انہوں نے بنیادی ڈھانچے، آئی ٹی، زراعت اور صحت کے شعبوں میں آئی ایف سی کے تعاون کو سراہا۔
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کی جاری کوششوں کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
دوسری جانب آئی ایف سی سر براہ نے وزیرخزانہ اورنگزیب سے بھی ملاقات کی جس میں مختار ڈیوپ نے کہا کہ آئی ایف سی پاکستان کی طرف سے اصلاحات کو تسلیم کرتی ہے، نجی شعبے نے وزیرخزانہ کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فریم ورک کا خیر مقدم ایف سی
پڑھیں:
ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
ترک صدر کے استقبال کیلیے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سمیت وفاقی وزرا اور دیگر حکام موجود تھے۔
رجب طیب اردوار کا ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
اُن کے اس دورے کو انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔ طیب اردوان کے ساتھ وزرا، ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور سرمایہ کار بھی موجود ہیں۔
ترک صدراور وزیراعظم شہباز شریف پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے جبکہ اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔
صدر اردوان وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔