Al Qamar Online:
2025-02-15@17:37:38 GMT

یوکرین کے چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملہ

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

یوکرین کے چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملہ

یوکرین کے چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ کی چھت میں شگاف پڑ گیا ہے

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈرون حملے سے پلانٹ کے اوپر موجود حفاظتی خول کو جزوی نقصان پہنچا۔ خبررساں اداروں نے مطابق یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ رات گئے ایک روسی ڈرون چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کے حفاظتی خول سے ٹکرایا۔یہ حفاظتی خول چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ سے نکلنے والی تابکاری کو روکنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔یوکرینی صدر نے کہا کہ حملے کے بعد پلانٹ کے اطراف تابکاری کی سطح معمول پر ہی ہے۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق رات کے وقت روس نے 133 ڈرونز سے یوکرین کے شمالی علاقوں پر حملہ کیا جہاں چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ واقع ہے۔ یوکرینی صدر نے حملے کی وڈیو بھی شیئر کی جس میں حفاظتی خول سے ڈرون ٹکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ ڈرون صرف 85 میٹر کی بلندی پر اڑ رہا تھا، اس بلندی پر راڈار سے ڈرون کا پتا لگانا مشکل ہوتا ہے۔ دوسری جانب روس نے چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ پر روسی حملے کا یوکرینی صدر کا الزام مسترد کردیا۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ کسی ایٹمی تنصیب پر حملے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ 1986 ء میں چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ری ایکٹر میں دھماکے کو تاریخ کے بدترین ایٹمی حادثے کے طور پر جانا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: یوکرینی صدر حفاظتی خول پلانٹ کے

پڑھیں:

پیوٹن کے بعد امریکی صدر کا یوکرینی ہم منصب سے بھی ٹیلیفونک رابطہ

اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز جنگ کو روکنے کا وقت ہے، غیر ضروری طور پر بہت تباہی ہوچکی ہے۔ بعد ازاں یوکرینی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے امریکی صدر سے امن کے حصول پر بات چیت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت کے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ یوکرین نے ولادیمیر زیلنسکی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے جلد امن کی امید ظاہر کی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر بھی پیوٹن کی طرح امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز جنگ کو روکنے کا وقت ہے، غیر ضروری طور پر بہت تباہی ہوچکی ہے۔ بعد ازاں یوکرینی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے امریکی صدر سے امن کے حصول پر بات چیت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر سے ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرنے، یوکرین کی تکنیکی صلاحیتوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یوکرین سے زیادہ کوئی امن نہیں چاہتا، ہم امریکا کے ساتھ مل کر روسی جارحیت کو روکنے اور دیرپا امن کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اقدامات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیوٹن سے بات چیت کے دوران امید ظاہر کی تھی کہ ان کی جنگ بندی کی کوشش ایک کامیاب نتیجے پر پہنچے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، کانسٹیبل صادق نور شہید
  • چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر ڈرون حملے پر عالمی جوہری ادارے کو تشویش
  • بیچارے یوکرینی
  • یوکرین چرنوبل نیوکلیئر پاورپلانٹ پر روسی ڈرون حملہ، پلانٹ کو جزوی نقصان
  • پاکستان کا جوہری توانائی پروگرام دنیا کے کامیاب پروگرامز میں سے ایک قرار
  • پاکستان، ترکیہ سے جدید ڈرون طیارے حاصل کرے گا
  • مشال یوسفزئی کی حفاظتی ضمانت، گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • پیوٹن کے بعد امریکی صدر کا یوکرینی ہم منصب سے بھی ٹیلیفونک رابطہ
  • صومالیہ ، فوجی اڈے پر خودکش حملے ، جھڑپوں میں 70داعشی جنگجو ہلاک