جامشورو(نمائندہ جسارت) سہون میں سندھ دھرتی کے عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کی سالانہ 773 ویں عرْس مبارک کے سلسلے میں سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے انسٹی ٹیوٹ میں 22 فروری تک میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سہون ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے کہا ہے کہ انسٹیٹیوٹ میں میلے کے موقع پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، اِس کے علاوہ50 بیڈز پر مشتمل ایمرجنسی وارڈ بنایا گیا ہے، جہاں 24 گھنٹے میڈیکل عملہ موجود رہے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ اور شہر کے مختلف مقامات پر 40 ایمبولینسز ہر وقت موجود رہیں گی، درگاہ حضرت لال شہبازقلندر کے قریب مفت فیلڈ اسپتال قائم کیا جائے گا،جہاں ہر طبیِ سہولت میسر ہو گی، جبکہ ڈائریا ٹریٹمنٹ کے لیے 20 بیڈز پر مشتمل الگ سینٹر بنایا گیا ہے، میلے کے موقع پر پولیو مہم بھی چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سید عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے تمام عملے، ڈاکٹرز، پیرا میڈ یکل اِسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور انہیں 24 گھنٹے اَلرٹ رکھا گیا ہے، میلے کے دوران آپریشن تھیٹر بھی کھلا رہے گا۔اْنہوں نے کہاجبکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بلڈ ذخیرہ بھی موجود ہے، اِس کے علاوہ موبائل کلینکس بھی اَلرٹ رہیں گے، کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

سیہون، مزار حضرت لعل شہباز قلندرؒ پر زائرین سے لوٹ مار پر 12 اوقاف ملازمین معطل

ویڈیو میں مزار کے اندر کچھ اوقاف کے ملازمین زائرین سے نذرانہ وصول کرتے نظر آ رہے تھے، جس پر عوامی ردعمل سامنے آیا۔ وزیر اوقاف سندھ، ریاض حسین شاہ شیرازی نے واضح کیا کہ مزار پر آنے والے زائرین کو نذرانہ صرف نذرانہ باکس میں ڈالنا چاہیئے اور کسی شخص کو ہاتھ میں پیسے دینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ سیہون میں واقع حضرت لعل شہباز قلندر رح کی مزار پر زائرین سے اوقاف کے ملازمین کی جانب سے لوٹ مار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے فوری طور پر نوٹس لے لیا۔ ویڈیو میں نظر آنے والے 12 اوقاف ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے، اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے سیکریٹری اوقاف سندھ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا۔ ویڈیو میں مزار کے اندر کچھ اوقاف کے ملازمین زائرین سے نذرانہ وصول کرتے نظر آ رہے تھے، جس پر عوامی ردعمل سامنے آیا۔

وزیر اوقاف سندھ، ریاض حسین شاہ شیرازی نے واضح کیا کہ مزار پر آنے والے زائرین کو نذرانہ صرف نذرانہ باکس میں ڈالنا چاہیئے اور کسی شخص کو ہاتھ میں پیسے دینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزار پر اس نوعیت کی لوٹ مار کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس عمل کی سختی سے مخالفت کی جائے گی۔ سیکریٹری اوقاف سندھ نے تصدیق کی کہ متعلقہ 12 ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے اور اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • سیہون، مزار حضرت لعل شہباز قلندرؒ پر زائرین سے لوٹ مار پر 12 اوقاف ملازمین معطل
  • حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر 19فروری کو عام تعطیل کا اعلان
  • سندھ میں 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
  • سندھ حکومت نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کردیا
  • 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان
  • 19 فروری کو تعطیل کا اعلان
  • حکومت کا 19 فروری کوعام تعطیل کا اعلان
  • جامشورو: حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان
  • ڈی سی جامشورو غضنفر علی قادری لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پرسہون کادورہ کررہے ہیں