اداکارہ جیکولین کو ویلنٹائن ڈے پر قیمتی جہاز کس نے تحفے میں دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر 112 کروڑ روپے مالیت کا تحفہ ملا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2015ء میں کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں گرفتار سوکیش چندر شیکھر نے اپنی دوست جیکولین فرنینڈس کو ایک پرائیویٹ جیٹ تحفے میں دیا ہے۔سوکیش چندر شیکھر نے جیل سے بھیجے گئے ایک رومانوی خط میں اس تحفے کا انکشاف کیا۔ خط میں انہوں نے بتایا کہ یہ گلف اسٹریم جیٹ جیکولین کے لیے ہے جس کا رجسٹریشن نمبر اداکارہ کی تاریخ پیدائش اور مہینے پر مبنی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ تحفہ اس لیے دیا گیا ہے تاکہ جیکولین اپنے کام کے سلسلے میں دنیا بھر کا بآسانی سفر کرسکیں۔سوکیش نے خط میں یقین دہانی کرائی کہ اس تحفے سے جیکولین کو کسی قانونی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ یہ جیٹ جرم کی کمائی سے نہیں خریدا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس جیٹ کو اپنے ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کر رہے ہیں اور گفٹ ٹیکس بھی ادا کریں گے۔یاد رہے کہ سوکیش چندر شیکھر مالی فراڈ کے الزام میں کئی برس سے جیل میں قید ہیں۔
بلوچستان کے شہر ژوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 74 واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا
مکوآنہ(این این آئی ) پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس(نشان حیدر)کا74واںیوم پیدائش(آج)17فروری پیر کو منایاجائے گا وہ شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے ان کی سالگرہ کے سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے عظیم سپوت پائلٹ آفیسر راشد منہاس 17فروری 1951ء کوکراچی کی ایک معزز راجپوت فیملی میں پیدا ہوئے ان کے خاندان اور عزیز و اقارب پاک فوج سے وابستہ تھے راشد منہاس نے بھی پاک فضائیہ کا انتخاب کیاوہ اگست1971ء کو پائلٹ آفیسر بنے20اگست1971ء کو ان کی تربیتی پرواز تھی ان کا انسٹرکٹر مطیع الرحمن زبردستی کاک پٹ میں داخل ہو گیا اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا جہاز تباہ ہونے سے راشد منہاس نے شہادت کا رتبہ حاصل کیاانہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا ۔